ایک اور غلطی، چار عراقی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی حکام نے پھر اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں غلطی سے چار عام عراقی شہری ہلاک ہو گئے۔ عراق کی وزارت داخلہ کے نے کہا ہے کہ ایک سڑک پر زور دار دھماکہ ہو ا تھا جس میں دو عراقی پولیس اہلکار اور دو عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔ عراقی وزارتِ داخلہ کے ای ترجمان نے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد امریکی فوج نے فائر کھول دیا حس کے نتیجے میں دو عراقی پولیس اہلکار اور دہ عام شہری ہلک ہو گئے۔ گزشتہ روز بھی امریکی فوجی حکام نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ موصل کے قریب ایک دیہات میں ایک گھر پر کیے جانے والے ہوائی حملے میں غلطی ہوئی تھی۔ اس حملے میں امریکی حکام کے مطابق تیرہ اور عام لوگوں کے مطبق چودہ عراقی ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سات بچے بھی شامل تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||