بغداد کے گورنر علی الحیدری ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بغداد کے گورنر علی الحیدری کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بغداد میں ایک خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ منگل کی صبح بغداد کے شمال میں عراقی نیشنل سکیورٹی گارڈز کی بیرکس کے باہر ایک خود کش کار بم حملے میں چھ افراد ہلاک ہوا اور چالیس زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق اس خود کش حملے میں ایک آئل ٹینکر استعمال کیا گیا تھا۔ بغداد کے قادصیہ ضلع میں یہ دھماکہ اس جگہ سے تھوڑے ہی فاصلے پر ہوا جہاں عبوری وزیر اعظم ایاد علاوی کا صدر دفتر قائم ہے۔ اس دفتر کے باہر گزشتہ روز ایک کار بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور پچیس افراد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکے کے وقت وزیر اعظم ایاد علاوی عمارت میں موجود تھے۔ وزیر اعظم ایاد علاوی کی جماعت عراقی نیشنل ایکارڈ جنوری کی تیس تاریخ کو ہونے والے انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کرنے والی تھی جب پارٹی کے دفتر کے سامنے یہ کار بم دھماکہ ہوا۔ دوسرا دھماکہ بلاد شہر میں ہوا جو بغداد کے شمال میں اسی کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس دھماکے میں عراق نیشنل گارڈّ ز کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ ایک اور دھماکہ بغداد کے مرکز میں قائم ایک فوجی چوکی پر ہوا ۔ اس کے علاوہ ایک دھماکہ تکرت میں ہوا۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق یہ دھماکے بظاہر عراق میں تیس جنوری کو ہونے والے انتخابات سے پہلے تشدد کی لہر کا حصہ ہیں۔ اتوار کو بغداد کے شمال میں عراق فوجیوں کو لیے جانے والی بس پر کار بم حملے میں انیس فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||