بغداد: ریفائنری کو آگ لگا دی گئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی مزاحمت کارروں نے بغداد میں ایک آئل ریفائنری پر حملہ کیا جس سے ریفائنری کو نقصان پہنچا ہے۔ عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بغداد میں ایک آئل ریفائنری کو مزاحمت کاروں نے آگ لگا دی ہے۔ درہ ریفائنری عراق میں سب سے اہم ریفائنری سمجھا جاتا ہے۔ امریکی اور عراق کی عبوری حکومت کے حکام نے کہا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ نہیں واضح ہو سکا ہے کہ ریفائنری پر حملے میں مارٹر استعمال کیے گئے ہیں یا راکٹ داغے گئے ہیں۔ عراق میں تیل کی تنصیابات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔حال ہی میں عراق کے جنوبی مغربی علاقے تکرت میں تیل کی ایک تنصیب کو آگ لگا دی گئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||