بغداد دھماکہ، 13 ہلاک 66 زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک اہم شیعہ سیاسی جماعت کے صدر دفتر کے باہر کار بم کا دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک حکومتی ترجمان کے مطابق 13 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوگئے ہیں۔ اسلامی انقلاب کی سپریم کونسل کے دفاتر کے باہر ہونے والے اس کار بم حملے میں شیعہ رہنما عبدالعزیز الحاکم بچ گئے ہیں۔ عراق میں جنوری کی تیس تاریخ کو انتخابات ہو رہے ہیں لیکن ان سے پہلے ملک میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اسلامی انقلاب کی سپریم کونسل ان انتخابات میں اہم جماعت کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس جماعت کے بانی اور آیت اللہ باقر الحکیم کے بھائی گزشتہ سال اگست میں نجف میں کار بم حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے میں سو کے قریب افراد مارے گئے تھے۔ بی بی سی کے نامہ نگار نے شیعہ جماعت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملہ بھی عراق میں اگلے ماہ کے انتخابات سے پہلے عدم استحکام پیدا کرنے والے واقعات کی ایک کڑی ہے۔ تاہم شیعہ رہنما عبدالعزیز الحاکم نے اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ وہ اس حملے کا انتقام نہ لیں کیونکہ ان کی جماعت نے عدم تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||