عراق کار دھماکہ: بارہ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وسطی عراق میں ایک پولیس سٹیشن کے باہر کار بم کے ایک دھماکے میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ عراق کے سنی علاقے رمادی میں ہونے والے اس حملے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایک مقامی ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ہلاک و زخمی ہونے والے نوے فیصد افراد پولیس اہلکار ہیں جو اپنی تنخواہیں لینے کے لیے تھانے کے بارہ قطاریں بنا رہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا۔ عراق میں مزاحمت کاروں نے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو اکثر نشانہ بنایا ہے جس کا مقصد جنگ کے بعد عراق میں امریکی منصوبے پر عمل درآمد کو روکا جا سکے۔ شمالی اور مرکزی عراق میں مزاحمت کاروں نے فلوجہ میں امریکی حملہ کے بعد کئی کارروائیاں کی ہیں۔ امریکی فوجی کمانڈر نے بی بی سی کو بتایا کہ موصل کے شہر میں تشدد سے تیس جنوری کو عراق میں انتخابات کرانے کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||