 |  عراقی شہر موصل کے امریکہ فوجی اڈے پر کام کرنے والے اٹھارہ عراقی مزدوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ |
عراق کے شہر موصل میں اٹھارہ مزدوروں کی لاشیں ملی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ امریکی فوجی اڈے پر روزگار کے لیے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان مزدوروں کو مزاحمت کارروں نے ہلاک کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں نے ایک بس کو روکا جس میں وہ مزدور میں سفر کر رہے تھے ۔مزاحمت کاروں نے مزدوروں کے ہاتھ پیچھے باندھ کر ان کو سرمیں گولیاں ماریں۔ مرنے والوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے مسلمان تھے جن کو ایک عراقی ٹھیکیدار نے ملازم رکھا تھا۔ اس عراقی ٹھیکیدار نے امریکہ فوجی اڈے پر ٹھیکہ لے رکھا تھا۔ |