امریکی تشویش، سترہ عراقی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں نے اُن سترہ عراقی شہریوں کو ہلاک اور تیرہ کو زخمی کردیا ہے جو تکریت میں ایک امریکی بیس پر کام کرنے کے لئے جارہے تھے۔ ایک امریکی ترجمان کے مطابق ان بسوں پر فائرنگ کی گئی جو ایک امریکی سویلین کمپنی کے لئے کام کرنے والے عراقیوں کو لے کر جارہیں تھیں۔ تکریت کے شمال میں بیجی کے قصبے کے قریب ایک خود کش کار بم حملے ایک مقامی کمانڈر سمیت عراقی نیشنل گارڈ کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔ یہ حملے عراق میں امریکہ کے سینئر فوجی کمانڈر جنرل جان ابی زید کے اُس بیان کے بعد ہوئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شاید عراق کی سیکورٹی فورسز اگلے ماہ کے الیکشن میں مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کو روکنے کی مکمل صلاحیت نہیں رکھتیں۔ جنرل ابی زید نے خبردار کیا تھا کہ عراقی ابھی تک امریکی مدد کے بغیر سیکورٹی کے انتظامات نہیں چلا سکتے۔ سنیچر کے روز بغداد اور موصل میں ہونے والے مزاحمت کاروں کے حملے میں چالیس افراد مارے گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||