BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 November, 2004, 05:19 GMT 10:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: مزیدامریکی فوجوں پر غور
News image
امریکی قیادت عراق میں مزید فوج بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔
امریکہ عراق میں اپنی فوج کی تعداد میں اضافہ کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ جنوری میں ہونے والے انتخابات میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

امریکہ فوج کے ترجمان جنرل لانس سمتھ نے کہا ہے کہ عراق میں مزید فوج بھیجنے کا حتمی فیصلہ فلوجہ میں جاری آپریشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔

عراق میں امریکہ فوجی کمانڈ کا کہنا ہے کہ فلوجہ میں اس کا آپریشن بہت بڑی کامیابی ہے اور اس کے اثرات آنے والے دنوں میں نظر آنے شروع ہو جائیں گے۔

عراق میں امریکی میرین کے سینئر کمانڈر جنرل جان سیٹلر نے جمعہ کو کہا تھا کہ کہ فلوجہ میں بڑے آپریشن کے بعد مزاحمت کاروں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور مزاحمت کار بکھر چکے ہیں۔

فلوجہ میں جانی نقصان کے بارے میں امریکہ کا کہنا ہے کہ فلوجہ آپریشن کے دوران بارہ سو سے زیادہ عراقی مزاحمت کاروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں اٹھتیس امریکی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

امریکی جنرل لانس سمتھ نے پینٹاگان میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ عراق میں امریکی کمانڈروں کے مطابق فلوجہ میں فوجی بہت بڑی کامیابی تھی لیکن وہ ابھی یہ نہیں کہ سکتے کہ کیا واقعی عراقی مزاحمت کاروں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

امریکی فوجی کمانڈر کے مطابق تین سے پانچ ہزار مزید فوجی عراق بھیجے جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد