BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 December, 2004, 09:38 GMT 14:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں تشدد تیس افراد ہلاک
 عراق کے کئی شہروں میں پولیس سٹیشنوں پر حملے ہوئے ہیں
عراق میں مزاحمت کاروں نے کئی مرتبہ تیل کی پائپ لائن کو نقصان پہنچایا ہے
بغداد کے شمال میں عراقی سکیورٹی فورسز پر حملوں میں سکیورٹی فورس کے تیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

سابق صدر صدام حسین کے آبائی شہر تکریت میں مزاحمت کاروں نے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کر کے بارہ افسروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

میجر علی التکریتی نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ مزاحمت کاروں نے پولیس سٹیشن پر کئی ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا۔

اس پولیس سٹیشن پر حملے کے علاوہ بھی تکریت کے کچھ حصوں سے حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

بکوبہ میں ایک کار بم دھماکے میں عراقی نیشنل گارڈ کے چھ اہلکار ہلاک جبکہ بائیس افراد زخمی ہو گئے۔

رمادی میں ڈپٹی گونر کو اغوا کر نے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

ادھر جمعرات کی صبح ایک واقعے میں بغداد میں عراقی نیشنل گارڈ کے ایک سینیئر افسر کے گھر کے باہر کار بم کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

یہ دھماکہ دارالحکومت کے قریب واقع علاقہ عظیمیہ میں ہوا جس میں عراقی گارڈز اور راہگیر زخمی ہوگئے جن کی تعداد آٹھ بتائی جاتی ہے۔

یہ دھماکے عراق میں اگلے ماہ انتخابات سے پہلے تشدد کی اسی لہر کا حصہ بتائے جاتے ہیں جس کے بارے میں عراق کے سیاسی رہنما اور انتظامیہ کے اہلکار کہتے ہیں کہ یہ انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی ایک کوشش ہے۔

اتوار کو عراق کی ایک اہم شیعہ سیاسی جماعت کے رہنما کے دفتر کے باہر بھی کار بم حملہ ہوا تھا جس میں تیرہ افراد ہلاک اور انتالیس زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم شیعہ رہنما اس حملے میں بچ گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد