BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 January, 2005, 16:58 GMT 21:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خبردار نہیں کیا، ہرجانے کا دعوٰی
سونامی متاثرین
انڈونیشیا کے بعد سونامی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک سری لنکا ہے
سری لنکا میں سونامی سے زندہ بچنے والے ایک شخص نے اس آفت سے متنبہ نہ کرنے پر حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا ہے۔

پریانتھا پریرہ نے بی بی سی کو بتایا ’جب پہلی لہر آئی تھی تو میں نے پولیس ایمرجنسی کو فون کیا اور کہا کہ ہمیں فوری طور پر بچانے کے اقدامات کیے جائیں۔ یہ ادارے فوری ایکشن نہیں لیتے اور اگر وہ ایسا کرسکتے تو بہت سے افراد کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں‘۔

’یہ محض ایک قدرتی آفت نہیں تھی۔ زندگیاں بچانے کے لیے جو اقدامات کیے گئے وہ ناکافی تھے۔ اگر حکومت کے پاس وارننگ جاری کرنے یا ریسکیو کے لیے مناسب انتظامات موجود نہیں ہیں تو ایسے قوانین بنانے چاہئیں تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے‘۔

انڈونیشیا کے بعد سونامی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک سری لنکا ہے جہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً انتیس ہزار بتائی جاتی ہے۔

سری لنکا میں سونامی کے باعث بہت سے بچے یتیم ہو گئے ہیں۔ کم از کم تین ہزار سے زائد بچے ایسے ہیں جن کے ماں باپ میں سے ایک مر چکا ہے۔ یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد صرف کیمپوں میں رہنے والے بچوں کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد