 |  کارڈف امدادی کانسرٹ میں حاضرین کا رش |
برطانیہ میں ویلز کے دارالحکومت کارڈف میں بیس سال میں موسیقی کے سب سے بڑے امدادی شو کے دوران سونامی کے متاثرین کے لیے ایک اعشاریہ دو پانچ ملین پاؤنڈ جمع کیے گئے۔ شو کے لیے تقریباً ساٹھ ہزار افراد کارڈف کے ملینیم سٹیڈیم میں جمع تھے جسے ٹی وی، ریڈیو اور آن لائن دکھایا گیا۔ سات گھنٹے تک جاری رہنے والے اس شو کے دوران ایرک کلیپٹن، مینک سٹریٹ پریچرز، کین، شارلٹ چرچ اور دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ شو کے بعد برطانیہ میں سونامی کے متاثرین کے لیے جمع ہونے والی رقم دو سو ملین پاؤنڈ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ سونامی ریلیف کارڈف نامی اس شو کا انتظام سٹیڈیم کی انتظامیہ نے تین ہفتے میں کیا۔ |