مدد کے وعدے پورے کریں: عنان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں دنیا میں غربت، بھوک اور بیماری کو 2015 تک کم کرنے کا جو ٹارگٹ رکھا ہے وہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کوفی عنان رواں ملینیئم میں عالمی غربت کو کم کرنے کے سلسلے میں اگلے دس سالوں کے لیے ایک رپورٹ کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر امیر ممالک امداد بڑھانے کے اپنے وعدے پورے کریں تو ڈیڑھ ارب سے زائد افراد کو انتہائی غربت سے نکالا جا سکتا ہے اور تین کروڑ بچوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ رپورٹ میں عطیہ دینے والے ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امداد میں اضافے کے سلسلے میں اپنے وعدے پورے کریں۔ کوفی عنان نے کہا کہ ’یہ سارے اہداف ایسے ہیں جنہیں حاصل کیا جاسکتا ہے اور کچھ غریب ممالک اور ترقی پزیر ممالک اِن کے حصول میں قابل ذکر پیش رفت بھی کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ افریقی ممالک کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے‘۔ کئی امدادی ادارے خبردار کر رہے ہیں کہ کئی ممالک کے لیے ایڈز اور ملیریا کی روک تھام اور دس سالوں میں عالمی طور پر تعلیم مہیا کرنے کے ملینیئم کے ٹارگٹ حاصل کرنے کے سلسلے میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||