BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 January, 2005, 16:11 GMT 21:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے‘
اقوامِ متحدہ
یہ رپورٹ منظور شدہ قراردادوں کے سلسلے میں اقوامِ متحدہ کے طرزِ عمل میں تبدیلی کی ایک کوشش ہے
اقوامِ متحدہ دنیا سے غربت کے خاتمے کے لیے کی جانے والی تحقیق کے نتائج کا اعلان کر رہی ہے۔ ملینئیم پروجیکٹ نامی اس تحقیق پر جاری کی جانے والی اس رپورٹ کو ہارورڈ یونیورسٹی کے سابق معیشت دان ڈاکٹر جیفری ساکس نے تحریر کیا ہے۔

اس رپورٹ میں غربت کے خاتمے کے لیے مزید رقم خرچ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

پانچ برس قبل اقوامِ متحدہ کے ملینئیم اجلاس میں یہ عزم ظاہر کیا گیا تھا کہ 2015 تک دنیا میں شرح ِ غربت کو نصف کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ لیکن پانچ سال گزرنے کے باوجود یہ کوششیں بار آور ثابت ہوتی نظر نہیں آ رہیں۔

افریقہ میں بیماریوں، جنگ اور ترقی یافتہ ممالک کے عدم توجہی کی وجہ سے طے شدہ اہداف کا حصول ناممکن نظر آتا ہے۔

معیشت دان جیفری ساکس کی یہ رپورٹ منظور شدہ قراردادوں کے سلسلے میں اقوامِ متحدہ کے طرزِ عمل میں تبدیلی کی ایک کوشش ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ عالم کو ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ غریب ترین ممالک میں غربت کے خاتمے سے متعلق پالیسیاں تشکیل دے کر ان عمل کیا جا سکے۔

اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ برطانیہ میں اس رپورٹ کا خیر مقدم کیا جائے گا کیونکہ جی ایٹ ممالک کی تنظیم کے رکن کے طور پر برطانیہ بین الاقوامی ترقی خصوصا براعظم افریقہ کے ممالک میں دلچسپی رکھتا ہے۔

مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس رپورٹ میں غربت کے خاتمے کے لیے پیش کردہ حل مکمل طور پر قابلِ عمل نہیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ میں اقریقی ممالک کے قرضوں کی ادائیگی سے متعلق کوئی واضح لائحہ عمل نہیں بتایا گیا ہے۔ اور نہ ہی افریقی ممالک سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ قرضوں کی ادائیگی کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیں اور قرضوں پر سود کی ادائیگی بند کر دیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد