سنیتی سنگھ بی بی سی نیوز |  |
 |  انتونیا برناتھ نے فلم کسنا میں کام کرنے کے لیے ڈرامہ سکول چھوڑ دیا |
نئی بھارتی فلم کسنا نے غیر ملکی فلمی ستاروں کے بالی وڈ میں کام کرنے کے بڑھتے ہوئے رحجان کو برقرار رکھا ہے۔ ڈائریکٹر سبھاش گھائی کی اس فلم میں برطانوی اداکارہ انتونیا برناتھ اھم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم میں برصغیر میں برطانوی دور حکومت دکھایا گیا ہے اور انتونیا برناتھ نے ایک برطانوی فوجی جنرل کی بیٹی کا کردار ادا کیا ہے جو ایک دیہاتی لڑکے کسنا کی محبت کا شکار ہوجاتی ہے۔ کسنا کے بارے میں انتونیا کا کہنا ہے کہ انہیں اس فلم کی تیاری کے دوران یہ بات پسند آئی کہ فلم سازی کے سخت اصولوں کی پیروی کرنے کے بجائے سبھاش گھائی نے اسی دوران فیصلے کیے۔ اس فلم کے لیے لندن میں دو سو لڑکیوں کا اڈیشن لیا گیا تھا جن میں سے انتونیا کو منتخب کیا گیا جنھوں نے اس موقع کو حاصل کرنے کے لیے برسٹل اولڈ وک تھیٹر سکول میں اپنی تعلیمی مدت کو مختصر کر والیا۔ انتونیا کے مطابق شروع میں انھیں اس بات کی پریشانی تھی کے بھارتی فلمی صنعت میں لوگوں کا ان کے بارے میں ردعمل کیا ہوگا مگر جلد ہی ان کی یہ پریشانی ختم ہو گئی کیونکہ انھوں نے زیادہ تر لوگوں کو گرم جوش اور حوصلہ افزائی کرنے والا پایا۔ فلموں کا بھارت کی برامدات میں ایک بڑا حصہ ہے۔ لگان اور مون سون ویڈنگ جیسی بھارتی فلمیں رنگ اور تہزیب کی روایتی سرحدوں کو پار کر چکی ہیں۔ان فلموں کی بیرون ملک کامیابی کے بعد سے بھارتی پروڈیوسر فلمسازی کے تمام شعبوں میں بین اقومی سطح پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ |