BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 August, 2004, 13:01 GMT 18:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ثقافتی تبادلے عوام کو قریب لائیں گے‘

پریتی زنٹا
پریٹی زنٹا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کی نئی فلم ’ویز زہرہ‘ کا پریمیئر پاکستان میں ہو
بالی ووڈ سٹارز سیف علی خان اور پریتی زنٹا کا کہنا ہے کہ ثقافتی سطح پر رابطے دونوں ملکوں کےعوام کو قریب لانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

دونوں بالی ووڈ سٹارز آج کل ایک شو میں شرکت کرنے کے لئے برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ شو کے دیگر شرکاء میں شاہ رخ خان، رانی مکرجی، پریانکا چوپڑا اور ارجن رام پال شامل ہیں۔

بھارتی فلموں کی پاکستانی میں ممکنہ نمائش کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پریتی زنٹا نے کہا کہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے انہوں نے کبھی بھی اپنے شائقین کو پاکستانی اور ہندوستانی کیٹیگریز میں تقسیم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہو گی کہ ان کی نئی فلم ’ویز زہرہ‘ کا پریمیئر پاکستان میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے لوگوں کے خیالات و جذبات ہوتے ہیں وہ فلموں میں بھی نظر آتے ہیں۔

’کچھ عرصہ پہلے پاکستان اور انڈیا کے مابین تعلقات کشیدہ تھے تو یہ کشیدگی دونوں ملکوں میں فلمی کہانیوں میں بھی نظر آ رہی تھی۔ اب دونوں ملکوں کے تعلقات میں کچھ بہتری آئی ہے تو یہ دونوں ملکوں میں بننے والی فلموں میں بھی نظر آ رہی ہے۔‘

سیف علی خان
’فلمی دنیا سے وابستہ لوگ مذہبی اور سیاسی تعصبات سے بلند ہو کر سوچتے ہیں‘
انہوں نے کہا کہ فلم میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان پیار و محبت کے ماحول کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کے دونوں ملکوں کا آرٹ اور سنیما لوگوں کو قریب لانے میں معاون ثابت ہو گا۔

اداکار سیف علی خان نے کہا کہ فلمی دنیا سے وابستہ لوگ مذہبی اور سیاسی تعصبات سے بلند ہو کر سوچتے ہیں اسی لیے پاکستانی اداکاروں کی انڈین فلموں میں پرفارمنس کا ہر سطح پر خیر مقدم کیا گیا۔

حال ہی کراچی میں ہونے والے اپنے ایک شو کا ذکر کرتے ہوئے سیف علی خان نے کہا کہ عوام کی زبردست پذیرائی نے ثابت کیا کہ فن کے پرستار سرحدوں کو نہیں مانتے۔

تاہم انہوں نے خبر دار کیا کہ پاکستان اور ہندوستان کو آہستہ روی سے آگے بڑھنا چاہیے اور موجودہ دنوں میں ہونے والی پیش رفت سے زیادہ امیدیں نہیں باندھنی چاہیے کہیں ایسا نہ ہو انہیں ماضی کی طرح پھر مایوسی ہو۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد