دو بالی ووڈ وفود کی آمد متوقع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی ووڈ سے ایک پندرہ رکنی وفد پاکستان کے معروف سیاستدان اور سابق کرکٹر عمران خان کے ہسپتال شوکت خانم کا دورہ کرنے کے لیے ستمبر کے پہلے ہفتے لاہور پہنچے گا۔ اس وفد میں اداکارہ روینہ ٹنڈن، اداکار جیکی شروف،اداکارہ آشا چودھری اور فلم ڈائریکٹر ششی رنجن شامل ہیں۔ہسپتال کی انتظامیہ بالی ووڈ کے وفد کے اراکین کے اعزاز میں ایک عشائیے کا بھی اہتمام کرے گی- ہسپتال کے ترجمان خواجہ نذیر کے مطابق بالی ووڈ کے لوگوں نے ہسپتال کے اچھے انتظام کی تعریفیں سنیں تو انہوں نے ہسپتال کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی جس پر انہیں ہسپتال کا دورہ کرنے کی باقاعدہ دعوت دی۔ دوسری طرف رائل پام گولف اینڈ کنٹری کلب نے شلپا شیٹی اور اکشے کمار کے شو کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ سے ہی مزیدچار حسیناؤں پریانکا چوپڑہ، یانا گپتا، قطرینہ کیف اور سنیدی چوہان کا شو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ شو آٹھ اکتوبر کو منعقد ہو گا۔ کلب کے ترجمان ہاشم بٹ نے بتایاکہ اس شو کے لیے بھارتی اداکاراؤں پریانکا چوپڑا‘یانا گپتا‘قطرینہ کیف اور گلوکارہ سنیدی چوہان کے علاوہ میوزیشنز اور ڈانسرز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||