BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 August, 2004, 23:11 GMT 04:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راج ببر، شتروگن سنہا پاکستان میں

شترگن سنہا
شترگن سنہا نے گزشتہ روز وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی ہے
پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ملکوں کے فنکاروں کی آمدورفت کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا اس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تیزی آ رہی ہے-

بھارتی رکن پارلیمنٹ اور معروف اداکار شتروگن سنہا‘جو چند روز قبل سابق صدر جنرل محمد ضیاءالحق مرحوم کی صاحبزادی زین ضیا کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے تھے‘وہ ابھی پاکستان میں ہی موجود ہیں جبکہ ایک اور بھارتی رکن پارلیمنٹ اور معروف اداکار راج ببر بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

راج ببر نے پاکستان پہنچنے کے بعد لاہور کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں اخبار نویسوں سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں جو خوش آئند بات ہے اور یہ تاثر غلط ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات واجپائی کے دور حکومت میں زیادہ تیزی سے بہتر ہو رہے تھے حقیقت یہ ہے کہ تعلقات موجودہ دور میں زیادہ تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔

معمر رانا
پاکستانی اداکار معمر رانا ششی رنجن کی فلم ’دوبارہ‘ میں ماہیما چودھری کے مقابل کام کر رہے ہیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان فلموں کے تبادلے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ حکومتوں کا مسئلہ ہے حکومتیں چاہیں گی تو فلموں کا تبادلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہدایتکار شہزاد رفیق کی فلم سلاخیں کے پریمیر شو اورپیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے پاکستان آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ فلم سلاخیں کامیاب ہو یہ عالمی معیار کی فلم ہے میں چاہتا ہوں کہ یہ فلم بھارت میں بھی ریلیز ہو- انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آ کر بہت خوشی ہوتی ہے میں تو پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں خصوصا لاہور مجھے بہت اچھا لگتا ہے میرا جی چاہتا ہے کہ اپنی کار پر لاہور کا روزانہ چکر لگائوں-

یاد رہے کہ راج ببر سات اگست کو سلاخیں کے پریمیر میں اور آٹھ اگست کو جہانگیر بدر کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے۔ وہ نو اگست کو بھارت واپس چلے جائیں گے-

بھارتی اداکارہ ملائکہ
بھارتی اداکارہ ملائکہ کراچی کے ایک شو میں پرفارم کر چکی ہیں
یہ امر قابل ذکر ہے کہ راج ببر کے صاحبزادے آریان نے بھی پاکستان آنا تھا مگر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ نہیں آسکے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے بعد سے بھارت سے اداکار اکشے کمار‘ اداکارہ شلپا شیٹی‘ موسیقی کی دنیا کی نامور شخصیات جگجیت سنگھ‘ سنیدی چوہان‘ جتن للت‘ مہک ‘ شان‘ دلیر مہدی‘ بالی ساگو‘ اداکار سیف علی خان‘سشمیتا سین‘ ملائکہ‘ پوجا بھٹ‘ مہیش بھٹ‘سونو نگم ‘راج ببر‘شترو گن سنہا‘ارمیلا اور پاکسان سے ریما‘شان‘ سید نور‘ جاوید شیخ‘ وینا ملک‘ طارق جاوید‘شیبا بٹ‘میرا‘ معمر رانا‘ میاں امجد فرزند اور دیگر دورے کر چکے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ میرا تو ان دنوں میں بھی بھارت میں ہی ہیں جہاں وہ مہیش بھٹ کی فلم ’نظر‘ میں اپنا کام عکسبند کرا رہی ہیں -

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد