پاکستان میں انوپم کھیر شو منسوخ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈان گروپ آف نیوز پیپرز کی انظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کی وجہ سے منتظمین نے ہندوستانی اداکار انوپم کھیر کا ون مین شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں بی بی سی نامہ نگار ظفر عباس کے مطابق مشہور ہندوستانی اداکار انوپم کھیر اِسی ہفتے ملک کے تین شہروں میں شو کرنے والے تھے۔ نامہ نگار کے مطابق منتظمین نے پہلے ہی کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں انوپم کھیر شو منعقد کرنے کے لئے کافی حد تک انتظامات مکمل کر لئے تھے۔ ڈان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایگزیکٹو حمید ہارون کے مطابق انہیں یہ شو اس لئے منسوخ کرنے پڑا کیونکہ وزارت داخلہ نے اس کے لئے مطلوبہ این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ حمید ہارون کے مطابق کراچی میں نیوی ایڈیٹوریم کی انتظامیہ میں نامعلوم افراد کی جانے سے بم دھماکے کی دھمکی کے بعد شو کا اجازت نامہ واپس کر لیا تھا۔ مسٹر ہارون کے مطابق پاکستان کی وزارت داخلہ نے ایک ایسے مرحلے پر این او سی جاری کرنے سے انکار کیا جب وزارت خارجہ اور دلی پاکستان کی سفارت خانہ اداکار انوپم کھیر اور ڈرامہ نگار فیرز خان کو پہلے ہی ویزے جاری کر چکا تھا۔ انہوں نے وزارت داخلہ کے اس اقدام کو آزادی اظہار کی خلاف ورزی قرار دیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||