BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 April, 2004, 21:10 GMT 02:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سونو نگم بھی دل جیتنے پہنچ گئے

News image
کرکٹ دیکھنا چاہتا تھا لیکن نہیں دیکھ سکتا کیونکہ میں لوگوں کو اچھی تفریح فراہم کرنے پر توجہ دینا چاہتا ہوں
’یہاں تو سب بہت اچھا ہے، اتنے لوگ مجھے ملنے کے لئے،یہ میں نے سوچا بھی نہ تھا۔‘

شکل سے خوش اور حیران دکھائی دیتے بھارتی مشہور گلوکار سونونگم جب کراچی ائیرپورٹ پر پہنچے تو ان کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ پر جمع تھی۔

سونونگم ایک نجی چینل کے پروگرام میں لائیو پرفارم کرنے کے لئے کراچی آئے ہیں۔ چینل کی انتظامیہ نے ان کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا تھا اور لوگوں سے ان کو ملنے نہیں دیا جارہا تھا۔

سب سے پہلے سونونگم ائیرپورٹ ٹرمینل سے باہر نکلے اور اس کے بعد ان کی والدہ، بیگم اور دو بہنیں باہر آئیں، وہ تمام لوگ حیران اور شکل سے بہت خوش نظر آتے تھے۔

سونونگم نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پہلی مرتبہ پاکستان میں پرفارم کرنے کراچی آیا ہوں اور اپنے آپ کو بہت محتاط رکھا ہوا ہے۔کراچی اور پاکستان کے بارے میں بہت عرصے سے سنا تھا کہ یہ بہت خوبصورت شہر ہے اور پاکستان بہت اچھی جگہ ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’دونوں ملکوں کے درمیان دوریاں ختم ہوئی ہیں تو آج میں اپنے گھروالوں کے ساتھ کراچی میں موجود ہوں اور بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، میں اور میری فیملی اس دورے کا بھرپور لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔‘

سونونگم اپنے گانوں کے بارے میں بہت پریشان نظر آتے تھے اور انہوں نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہاں کے لوگوں کو کیا پسندہے؟ کیا سننا چاہتے ہیں اور مجھ سے ان کی کیا امیدیں ہیں؟ اس چیز کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان آنے سے پہلے میں نے ایک سروے کروایا اور اس کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ یہاں کے لوگوں کو کیا پسند ہے۔‘

کراچی
سونو نگم کے کےاہل خانہ ائر پورٹ سے باہر آ رہے ہیں

بھارتی گلوکار نے دس اپریل کو کراچی میں لائیوپرفارمنس کےحوالے سے بتایاکہ آج سے وہ اپنے اس پروگرام کی تیاریاں شروع کریں گے کیونکہ یہ پروگرام میرے لئے ایک چیلنج ہے۔

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے سونونگم نے کہا کہ ’میں کرکٹ میچ دیکھنے کا خواہش مند ہوں مگر نہیں دیکھ سکتا کیونکہ میں جس کام کے لئے یہاں آیا ہوں اپنی پوری توجہ اس پر لگانا چاہتا ہوں، میں اچھا پرفارم کرکے لوگوں کو بہتر تفریح فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے، میں اپنی پوری کوشش کرکےان کے دل جیتنا چاہتا ہوں۔‘

پاک بھارت تعلقات بہتر ہونے کے بعد سے بھارتی گلوکار پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں جس میں جگجیت سنگھ، بالی ساگھو، انائیڈا، دلیر مہدی، سکھ بیرسنگھ اور دوسرے بڑے گلوکار شامل ہیں۔

اُن سب کے پروگراموں میں پاکستانی عوام کی بڑی تعداد نےشرکت کی تھی اور پاکستان میں اُن کی آمد کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد