BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 March, 2004, 08:32 GMT 13:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’شِلپا نے لاہور لُوٹ لیا‘

شلپا
’شِلپا نے لاہور لوٹ لیا‘(فائل فوٹو)
لاہور میں جمعرات کی رات ایک شو منعقد ہوا جس میں بھارتی اور پاکستانی فنکاروں نے حصہ لیا جن میں معروف اداکارہ شلپا شیٹی اور اداکار اکشے کمار قابل ذکر ہیں۔

کنکارڈ نائٹ شو دو بار ملتوی ہونے کے بعد بالآخر جب لاہور کے رائل پام اینڈ کنٹری کلب کے سبزہ زار پر منعقد ہوا اور لاہوریوں نے انڈیا سے آئے ہوئے فنکاروں کی کارکردگی دیکھی تو وہ طویل انتظار کی تکلیف بھول گئے۔

یوں تو اس شو میں تمام فنکاروں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن جو داد بالی وڈ کی شلپا شیٹی کو ملی وہ کسی اور فنکار کے حصہ میں نہیں آئی۔

شلپا شیٹی نے پہلے اپنی فلموں کے مختلف گانوں پر رقص کیا اور پھر انہوں نے دس منٹ تک مشہور گانے ’دِل والوں کے دِل کا قرار لوٹنے، میں آئی ہوں یوپی بہار لوٹنے‘ پر رقص پیش کیا۔

شلپا کے رقص کے دوران ایسا لگ رہا تھا جیسے تین ہزار کے قریب حاضرین ’مست‘ ہو گئے ہوں۔

شِلپا کا پاکستان میں اپنے فن کا یہ پہلا مظاہرہ تھا جس پر ان کو زبردست پذیرائی ملی۔

شلپا نے حاضرین کا بار بار شکریہ ادا کیا۔ وہ ایک موقع پر اتنی جذباتی ہو گئیں کہ ان سے بولا نہیں جا رہا تھا۔ انہوں نے بولا کہ ’ایسٹ اور ویسٹ پاکستان از دی بیسٹ‘۔

اکشے کھنا
اکشے نے پنجابی گانے گائے
اکشے کمار نے حاضرین کو بتایا کہ وہ پنجابی ہیں اور امرتسر کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے پنجابی گانے سنئے اور کچھ گانوں پر رقص بھی کیا۔

انہوں نے بھی حاضرین کی داد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں جتنا آج خوش ہوں پہلے کبھی نہ تھا‘۔

شو کی کمپیرینگ بھارتی اداکار ساجد خان اور پاکستان کے عمر شریف نے کی۔ پاکستان کے احمد جہانزیب اور علی ظفر نے بھی فن کا مظاہرہ کیا۔

شو جمعرات کی رات دس بجےشروع ہوا اور رات تین بجے تک جاری رہا۔ شو کی ٹکٹ آٹھ ہزار سے لے کر پچیس ہزار روپے تک تھی لیکن اس کے باوجود تین ہزار کے قریب وہاں موجود تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد