| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
برٹنی یورپ میں شو کریں گی
پاپ سٹار برٹنی سپیئرز نئے سال موسمِ گرما میں اپنے یورپی مداحوں کے سامنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ وہ پانچ جون کو پرتگال کے شہر لزبن میں گنز اینڈ روزز، سلپنوٹ اور میٹیلیکا بینڈ کے ساتھ پرفارم کریں گی۔ سپیئرز مارچ اور اپریل میں امریکہ میں اپنی تازہ ترین البم کو مقبول بنانے کے لیے ایک ٹور کر رہی ہیں۔ اِن دی زون نامی البم کی صرف گزشتہ پانچ ہفتوں میں 1.38 ملین (تیرہ لاکھ آٹھ ہزار) کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ لزبن میں ہونے والے شو کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے شو کی طرح بنایا جائے گا۔ یہ شو 1985 میں برازیل میں شروع کیا گیا تھا۔ اس شو میں کل ستر ایکٹ پیش کیے جائیں گے جو 120 گھنٹے جاری رہیں گے۔ پہلا شو 29 اور 30 مئی کو پیش کیا جائے گا اور دوسرا تین سے چھ جون تک جاری رہے گا۔ ان میں ہر دن کم از کم ایک لاکھ افراد کی شمولیت متوقع ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||