BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 November, 2003, 04:55 GMT 09:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
معاوضے کے جھگڑے پر فلم چھوڑ دی
ایشوریا رائے

ایشوریا رائے فلمساز سے معاوضے پر جھگڑے کے بعد فلم ’دی رائزنگ‘ میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

فلمساز بوبی بیدی نے بی بی سی ایشیئن نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ ایشوریا رائے نے فلم ’رائزنگ‘ کو خیرباد کہہ دیا ہے اور ان کی جگہ امیشا پٹیل کو فلم میں کاسٹ کیا جا رہا ہے۔

ایشوریا رائے نے چند روز پہلے فلم ’دی رائزنگ‘ کے سیٹ پر برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس سے ملاقات کی تھی۔

تازہ ترین بانڈ فلم میں کام کرنے والے برطانوی اداکار ٹوبی سٹیفنز ’دی رائزنگ‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

ایشوریا رائے کے فلم چھوڑنے سے متعلق چھپنے والی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بوبی بیدی نے کہا کہ ایشوریا رائے اب فلم ’دی رائزنگ‘ کا حصہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایشوریا رائے کے امریکی ایجنٹ نے جو ترمیم شدہ شرائط تیار کی ہیں وہ ان کے لئے قابل قبول نہیں ہیں۔

سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے کا شمار اب بالی وڈ کی چوٹی کی ہیروئینوں میں ہوتا ہے۔

وہ پہلی ہندوستانی اداکارہ ہیں جنہیں کان کے فلمی میلے میں جج کے فرائض ادا کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

’دل دے چکے صنم‘، ’تال‘ اور ’دیوداس جیسی فلموں میں ان کی اداکاری کو بہت سراہا جاتا ہے۔

حالیہ ماہ میں ایشوریا رائے کا نام ہالی وڈ کی کئی فلموں کے سلسلے میں لیا گیا اور کہا گیا کہ وہ مستقبل میں کسی بانڈ فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد