BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 May, 2004, 12:09 GMT 17:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: ’مست ماحول‘ میں سشمیتا شو

سشمیتا سین
سشمیتا سمیت ہندوستانی فنکاروں کے لیے سخت حفاظتی انتظامات
پاکستان میں آج کل بھارت کے الیکشن اور صدر پرویز مشرف کی وردی سے زیادہ لوگوں کو بالی ووڈ کے فنکاروں میں دلچسپی ہے جو حال ہی میں پاکستان کے مسلسل دورے کر رہے ہیں۔

بھارت کے مشہور اداکار سیف علی خان جن کا گانا ’اولے اولے‘ ابھی تک بچوں کی زبان پر ہے تین مئی کو کراچی پہنچے۔

انہوں نے منگل کی رات سابق مس یونیورس ششمیتا سین اور ایم ٹی وی کی ملائکہ اروڑہ کے ہمراہ عریبین سی کنٹری کلب میں ایک شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس شو کے منتظم پاکستان کے پاپ سنگر فخرعالم ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی انڈس ٹری پروڈکشن کے نام سے بنائی ہے۔

کراچی کے اعلیٰ طبقات بڑی بے چینی سے اس شو کا انتظار کر رہے تھے۔ اس شو کے ٹکٹ چھ ہزار سے پندرہ ہزار تک کی مالیت کےتھیں۔

سشمیتا سین
شو کے منتظم اعلیٰ عادل خاں کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سے زائد لوگوں نے شو میں شرکت کی۔

عادل خان نے بی بی سی کو یہ بھی کو بتایا کہ اس شو کا ایک مقصد اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف کے لئے فنڈ اکٹھے کرنا ہے ۔

عادل کا یہ کہنا ہے کہ سیف پاکستان آ کر یہاں کے لوگوں کی محبت اور خلوص دیکھ کر بہت متاثر ہوئے اور آئندہ آنے کی امید رکھتے ہیں۔

دہلی میں ملائکہ نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان آنے کے لئے بے تاب ہیں کیونکہ اس سے پہلے انہوں نے پاکستان سے متعلق صرف ٹیلی وژن پر دیکھا تھا یا کتابوں میں پڑھا تھا۔

ملائکہ کو اس بات کی بھی خوشی تھی کہ وہ ایسے شائقین کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی جن سے ان کا تعارف اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

’چونکہ میں نے اس سے پہلے سیف اور ششمیتا کے ساتھ کبھی شو نہیں کیا، اس لئے مجھے یہاں آنا اور بھی اورمشکل لگ رہا ہے۔‘

سیف علی خان
سیف علی خان کا گانا ’اولے اولے‘ ابھی تک بچوں کی زبان پر ہے
ملائکہ جو ارباز خان کی اہلیہ ہیں اپنے بیٹے کے ہمراہ کراچی آئینگی ۔ ملائکہ نے طے کر لیا کہ وہ پاکستان سے کھسے خریدنے کے علاوہ روایتی کھانے کھائے بغیر واپس نہیں جائینگی ۔

ملائکہ کا شوق دیکھنے کے بعد مجھے یہ سن کر بہت حیرانی ہوئی کہ جب پہلی بار ان سے شو کے بارے میں رجوع کیا گیا تو وہ مکمل طور پر راضی نہیں ہوئی تھیں کیونکہ پاکستان کے حالات کے بارے میں پڑھنے کے بعد وہ یہاں آنے سے گھبرا رہی تھیں۔

لیکن شو کے منتظمین اور پاکستان جانے والی دیگر فنکاروں کے ساتھ بات چیت کے بعد ان کے شبہات دور ہوگِئے بلکہ اب تو ملائکہ کا کہنا ہے کہ وہ ان کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ اس ثقافتی تبادلہ میں حصہ لے رہی ہیں۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ اس سال بالی ووڈ کے نامور فنکار شائقین کا دل بہلانے پاکستان آئے ہیں ۔

اپریل میں لاہور کے رائل پام کنٹری کلب میں شاندار تقریب ہوئی جس میں شلپا سیٹھی اور ایکشن ہیرو اکشے کمار نے شرکت کی۔ ان کے ہمراہ پاکستان کے بیشتر فنکار جن میں گلوکار علی ظفر اورعمر شریف نے بھی شرکت کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد