BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 February, 2004, 04:12 GMT 09:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چوبیس سال بعد جگجیت کراچی میں

جگجیت سنگھ کراچی میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے
تمام رشتوں کو میں گھر پہ چھوڑ آیا تھا

پھر اس کے بعد مجھےکوئی اجنبی نہ ملا

کراچی کے موہٹہ پیلس میں بنے خوبصورت سٹیچ پر جب بھارتی گلوکار جگجیت سنگھ نے یہ شعر پڑھ کر تقریب کا آغاز کرنا چاہا تو وہاں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے تالیاں بجاکر جگجیت کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔

اُنیس سو ستر سے گائیکی کا آغاز کرنے والے جگجیت سنگھ نے چوبیس سال پہلے پاکستان کے شہر کراچی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ اور اب پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے نئے طیارے 777 میں بیٹھ کر جگجیت اسی کی تقریب میں شرکت کرنے پاکستان آئے ہیں۔

کراچی کی جس تاریخی عمارت کو لوگ بے حد شوق سے دیکھتے ہیں وہیں جب چوبیس سال بعد جگجیت سنگھ سٹیچ پر آئے تو بوڑھے، جوان، لڑکےاور لڑکیاں تقریباً تمام ہی عمرکے لوگ جگجیت سنگھ کی تمام غزلیں اُن کے ساتھ گارہے تھے۔ بہت ہی کم کوئی ایسا وقت دیکھنے میں آتا تھا کہ جب لوگ اُن کی آواز سے آواز ملا کرنہیں گاتےتھے۔

جگجیت سنگھ کے ذاتی معاون کلدیپ دیسائی کےمطابق اُنہوں نے کبھی بھی کسی پروگرام میں دو یا ڈھائی گھنٹے سے زیادہ نہیں گایا مگر جب جگجیت پاکستانی عوام کے سامنے گانے بیٹھے تو انہوں نے تین گھنٹوں سے زیادہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

آدھی رات کے گزرنے کے بعد بھی تمام لوگ اُسی پرزور انداز میں جگجیت کی غزلیں سن رہے تھے اور ان کے ساتھ گا بھی رہے تھے۔ لوگ تقریباً پانچ سے زائد گھنٹے صرف جگجیت سنگھ کو سننے کے لئے بیٹھے رہے۔

اپنے استقبال اور فن کا لمبا مظاہرہ کرنے کے بعد جگجیت سٹیچ سے اترے تو بہت خوش نظر آرہے تھے، انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’اتنا چاہنے والی عوام کے سامنے وہ اور گانا چاہتے ہیں‘ مگر وقت کی کمی کی وجہ سے انہیں جانا پڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا’ اتنا چاہنے والی عوام مجھے یہاں ملی کہ مجھے لگ ہی نہیں رہا ہے کہ میں اپنے ملک سے دور آیا ہوں، مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں اپنے لوگوں کے ہی درمیان گا رہا ہوں۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ دونوں ملکوں کے لوگ آپس میں مل جل کر رہیں اور اِن میں مزید پیار بڑھے۔‘

دوسرے ملکوں میں جگجیت سنگھ اپنے فن کا مظاہرہ پاکستانی نامور گلوکار مہدی حسن اور غلام علی کے ساتھ کرتے رہے ہیں۔ ایسے بہت سارے مشہور گلوکاروں کو برصغیر کے فنکار کہا جاتا ہے۔ کیونکہ بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں میں ایک دوسرے ملک کے گلوکاروں کے قدردان موجود ہیں۔

اس موقع پر جگجیت سنگھ نے مہدی حسن کی صحت یابی کے لئے تمام لوگوں سے دُعا کی اپیل کی اور ان کے علاج کے لئے فنڈ دینے کی درخواست کی وہاں موجود مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے جگجیت کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اُسی وقت مہدی حسن کے علاج کے لئے بھاری رقم دینے کا اعلان کیا جس کی کل لاگت پچاس لاکھ سے زائد تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد