موسیقار بالی ساگُو پاکستان میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی نژاد برطانوی موسیقار بالی ساگُو نے لاہورمیں سات اپریل کو ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا۔ لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں انہوں نے ایک پریس کانفرنسں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان آ کر بہت خوش ہیں اور یہ کہ یہاں کے لوگوں نے انہیں بہت پیار دیا۔ ’میں تین سال پہلے بھی پاکستان میں پرفارم کرنے آنا چاہتا تھا مگر نائن الیون کے بعد پاکستان آنے کا ارادہ ترک کر دیا۔‘ ’دنیا میں ایشین میوزک کی ترویج میرا نصب العین ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ پرانے گانے ہٹ نہیں ہونگے۔ لیکن بالی ساگُو کے بقول انہوں نے یہ بات غلط ثابت کر دی اور پرانے گانوں کو بھی مکس کر کے انہیں مقبول بنایا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی کمپنی کا نام ’عشق‘ اسلئے رکھا کیونکہ وہ دوستی اور محبت کو پھیلانا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ بالی ساگُو نو اپریل کو اسلام آباد میں بھی پرفارم کریں گے۔ اس کے بعد ایک شو وہ کراچی میں بھی کریں گے۔ بالی ساگو کے علاوہ بھارت کے معروف غزل گائیک جگجیت سنگھ پھر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دو اور تین اپریل کو لاہور میں دو شوز میں پرفارم کریں گے۔ ان شوز کا اہتمام اولڈ ایسوسیٹس آف کنیرڈ سوسائٹی نے کنیرڈ کالج کی عمارت اور اسکالرشپس کے لئے فنڈز اکھٹے کرنے کے لئے کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں جگجیت سنگھ کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے۔ اس سے قبل وہ انیس فروری کو لاہور آئے اور رائیل پام بیچ کنٹری کلب میں پرفارم کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||