BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 February, 2004, 21:12 GMT 02:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی فلمی وفد کی پاکستان آمد
News image
شلپا کی خاص پہچان اداکاری کے علاوہ ان کا رقص ہے
بھارتی فلمی صنعت کا ستر افراد پر مشتمل ایک وفد لاہور پہنچ رہا ہے جہاں وہ آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والی موسمِ بہار کی تقریبات میں شرکت کرے گا۔

فلمی صنعت کے اس وفد کی قیادت اکشے کمار اور شلپا شیٹی کررہے ہیں جو پاکستان میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں جتنے بھارت میں۔

اس وفد کی آمد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے ہونے والے اقدامات اور سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔

دورے کے دوران بھارتی اور پاکستانی فنکار مل کر لاہور میں ایک شو پیش کریں گے۔

لاہور کے گولف کلب میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کا ٹکٹ آٹھ ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

موسمِ بہار کا یہ پروگرام بسنت بھی کہلاتا ہے۔اس تہوار کو اب پتنگوں کے تہوار سے بھی جانا چاتا ہے، اگرچہ پتنگ بازی میں ہلاکتوں کے باعث حکومت پنجاب نے پتنگ بازی پر پابندی لگا رکھی ہے۔

بھارت سے آنے والے وفد میں مہیش بھٹ، پوجا بھٹ اور ارمیلا متدونڈکر سمیت کئی مشہور شخصیات شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد