BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 October, 2003, 18:04 GMT 22:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی اور بھارتی ماڈلز ہم قدم
کیٹ واک کی شریک
پاکستانی اور بھارتی ملبوسات میں یکسانیت نے ماڈلز کو چونکا دیا

ایسے میں جب کہ پاکستانی اور بھارتی سیاستدان اور رہنما ایک دوسرے کو آنکھیں دکھا رہے اور دونوں ملکوں کی افواج طویل عرصے سے سرحدوں پر چوکس ہیں دلی میں دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والی فیشن ماڈلز نے کیٹ واک میں ہم قدم ہوکر ثابت کیا ہے کہ برصغیر کے لوگوں میں بہت سے قدریں مشترک بھی ہیں۔

ان ماڈلز نے طاقت کے مظاہرے سے زیادہ ایک دوسرے کے ملبوسات کی نمائش میں دلچسپی ظاہر کی۔

برائڈل ایشیا نامی یہ نمائش گزشتہ پانچ برس سے ہر سال منعقد ہوتی ہے جس میں برصغیر میں فیشن کے مداح اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس سال جون میں تین بھارتی ڈیزائنر پاکستان گئے تھے جس کے جواب میں اس ہفتہ دہلی میں ہونے والی اس نمائش میں تین پاکستانی ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں۔

فیشن ماڈلز
کراچی میں پردے کے پیچھے تیاری ہو رہی ہے۔ (فائل فوٹو برائڈل ایشیا)

اس کے علاوہ کیٹ واک میں بھی چار پاکستانی ماڈلز نے بھارتی ماڈلز کے ساتھ شرکت کی۔

پاکستانی ماڈل نادیہ کو یہ دیکھ کر ایک خوشگوار حیرت ہوئی کہ دونوں ملکوں کی دلہنوں کے لباس میں زبردست مماثلت پائی جاتی ہے۔

نادیہ نے کہا: ’ہماری ثقافتی جڑیں یکساں ہیں اور مجھے بھارتی لباس میں کسی طرح کی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی۔‘

برائڈل ایشیا کی منتظم دیویا گروارا کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے فیشن میں بڑی حد تک مماثلت ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’یقیناً ساڑھی بھارت میں زیادہ مقبول ہے جبہ شلوار قمیص پاکستان میں، تاہم دونوں ملکوں کی خواتین دونوں طرح کے لباس زیب تن کرتی ہیں۔‘

پاکستانی ماڈل
پاکستانی ماڈل بھارتی لباس میں

جیسے بھارت میں ماڈلز کا خواب بالی ووڈ تک پہنچنا ہوتا ہے ویسے ہی پاکستانی ماڈلز بھی فلم میں کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

اداکارہ اور ماڈل شمائل بخت خان نے بعض پاکستانی فلموں میں کام بھی کیا ہے اور ان کی ایک فلم ’لڑکی پنجابن ہے‘ ریلیز کی منتظر ہے۔

یہ فلم پاکستانی نژاد برطانوی شہری افضل خان نے بنائی ہے جو پاکستانی اور بھارتی اہل فن کی مشترکہ کاوش ہے۔

افضل خان نے بتایا کہ فلم کے کچھ مناظر ملائشیا میں فلمائے گئے ہیں جن کے ہدایت کار بھارت کے ششی لال نائر ہیں جبکہ باقی فلم سید نور کی زیر ہدایات پاکستان میں بنی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد