BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 August, 2004, 11:12 GMT 16:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایڈز پر بالی وڈ کی پہلی فلم

News image
’پھر ملیں گے‘ ایڈز کے حساس موضوع پر بالی وڈ نے پہلی مرتبہ ہاتھ ڈالا ہے۔
ایڈز کا موذی مرض اور اس کے مریضوں کے ساتھ کیا جانے والا امتیازی سلوک بالی وڈ کی تازہ ترین پیشکش ’پھر ملیں گے‘ کا موضوع ہے۔ بالی وڈ کی پہلی فلم جو ایک ایسے موضوع پر بنائی گئی ہے جس پر بات کرنا ابھی تک انڈیا میں معیوب سمجھا جاتا ہے جمعے کے روز ریلیز ہورہی ہے۔

ایڈز جیسے حساس موضوع پر توجہ دینے کی وجہ سے اقوام متحدہ بھی اس فلم کی بھر پور حمایت کر رہا ہے۔

اداکاری سے ہدایتکاری کی طرف آنے والی ڈائریکٹر ریواتھی مینن نے اس فلم میں بالی وڈ کے کئی سٹارز کو کاسٹ کیا ہے۔ فلم کا مرکزی کردار تمنا شلپا سیٹھی کررہی ہیں جبکہ ان کے شوہر کا کردار جو ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں، سلمان خان کررہے ہیں۔ فلم میں شلپا سیٹھی، سلمان خان کے نہ چاہتے ہوئے بھی ان کی وجہ سے ایڈز کا مرض کا شکا ر ہوجاتی ہیں۔

News image
فلم میں بالی وڈ کے کئی سٹارز کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

فلم میں ایڈز کے مریضوں کے ساتھ کیے جانے والے امتیازی سلوک اور ایچ آئی وی پازیٹیو افراد کو محسوس ہونے والے ذلت کے خوف کا دکھایا گیا ہے۔

فلم میں بالی وڈ کے ایک اور سٹار ابھیشیک بچن ایک ایسے وکیل کا کردار کررہے ہیں جو مرکزی کردار شلپا سیٹھی کو ان کے حقوق کا دفاع کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

فلم کی ڈائریکٹر ریواتھی مینن کا کہنا ہے کہ انہیں ایڈز کے مریضوں کے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک کی خبریں پڑھ کر بہت دکھ پہنچتا ہے اور انہیں نے فلم میں یہ پحغام دینے کی کوشش کی ہے کہ انسان کو زندہ رہنے کے لئے صرف سانس لینا ہی نہیں بلکہ اپنی مرضی سے رہنے کے ضرورت ہوتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایڈز نے اس فلم کی بھر پور حمایت کی ہے اور ادارے کے ایک ترجمان ڈاکٹر ایمیلا تھمپو کے مطابق اس سلسلے میں غور کیا جارہا ہے کہ اس فلم کو انڈیا کے دوسری زابنوں میں ترجمہ کر کے پورے ملک میں چلایا جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد