BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی ایوارڈز: منُا بھائی، پنجر، شواس

’منا بھائی‘ تفریحی فلموں میں لاجواب قرار پائی
’منا بھائی‘ تفریحی فلموں میں لاجواب قرار پائی
ہندوستان میں 51 ویں قومی فلم انعامات کے لئے مراٹھی فلم 'شواس' اس سال کی بہترین فیچرفلم منتخب کی گئی ہے۔ اس برس مقابلے کے لۓ کل 122 فلمیں منتخب کی گئی تھیں جن میں سے تقریبا 45 نۓ ہدایت کاروں کی تھیں۔

مقابلے میں ہندی فلم ’مقبول‘ بنگالی فلم ’چوکھیر بالی‘ اور 'شواس' کے کافی تذکرے تھے لیکن تقریبا نصف صدی کے بعد اس سال کا انعام مراٹھی سنیما کی جھولی میں گیا۔

ہندی فلم 'منّا بھائی ایم بی بی ایس' نے کافی اچھا بزنیس کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ مقبول ہونے والی تفریحی فلموں میں وہ لا جواب ٹھہری اور اسے سب سے تفریحی و زیادہ مقبول ہونے والی فلم کا درجہ ملا۔

قومی یکجہتی کے موضوع پر بنی فیچر فلم' پنجر' کو نرگس دت ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس فلم کے اداکار منوج واجپئی کو جیوری نے خصوصی انعام دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر منوج واجپئی نے بی بی سی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایوارڈ ملک کا سب سے بڑا اعزاز ہے اور اس سے نوازے جانے پر وہ بہت خوش ہیں۔

انہوں نے فلم پنجر کی ٹیم کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ ہدایت کار نے ان میں اعتماد اور یقین کیا تھا۔

منوج واجپئی کو پنجر کیلئے خصوصی انعام
منوج واجپئی کو پنجر کیلئے خصوصی انعام

بہترین ہدایت کاری کے لۓ بنگلہ فلم 'ابار ارانیۓ ' کے ڈائریکٹر گوتم گھوش کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ وکرم اور میرا یاسمین کو بالترتیب بہترین اداکار اور اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ دونوں ہی تامل ایکٹر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں جبکہ فلم 'مقبول' میں سپورٹنگ ایکٹر کے لۓ پنکج کپور اور 'ابار ارانیۓ' میں شرمیلا ٹیگور کو سپورٹنگ ادا کارہ کے لۓ منتخب کیا گیا ہے۔

سماج کے کچھ اہم موضوعات پر بنی فلمیں 'گنگا جل‘ اور' کوئی مل گیا' کو بھی خصوصی انعام دینے کا اعلان کیا گيا ہے۔ موسیقی کے شعبے میں فلم ' کل ہو نہ ہو' کے لۓ بازی ماری ہے شنکر مہا دیون، احسان اور لوۓ کی جوڑی نے اسی فلم کے ٹائٹل گیت کو سب سے بہترین گیت کا درجہ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد