BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 June, 2005, 00:19 GMT 05:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملکہ شیراوت ماضی حال مستقبل

ملکہ شیراوت
ملکہ کے پاس دو سے زیادہ فلمیں بھی نہیں ہیں لیکن پھر بھی میڈیا اور لوگ ان کا موازنہ ایشوریہ رائے سے کر رہے ہیں
پہلے ’سیکس سِمبل‘ اور حسن کی ملکہ کہی جانے والی ملکہ شیراوت آجکل اکثر خبروں میں رہتی ہیں کبھی اپنی بولڈ اِمیج کی وجہ سے تو کبھی ہالی وڈ کے حوالے سے لیکن اس مرتبہ ان کی چرچا کی وجہ کچھ اور ہے۔

انڈسٹری میں بنداس کہی جانے والی ملکہ شیراوت کی اصلی شناخت اور اصلی پہچان کے بارے میں کئی چونکا دینے والے راز سامنے آئے ہیں۔

جی ہاں، یہاں تک کہ ان کا نام بھی اصلی نہیں۔ ملکہ کا اصلی نام ریما لامبا ہے اور انہوں نے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز بھی اسی نام سے کیا تھا۔ بعد میں وہ ملکہ شیراوت بن کر فلم ’مرڈر‘ سے کامیابیوں کی بلندیوں پر جا پہنچیں۔

انڈسٹری میں نام بدلنے کا چلن تو بہت پرانا اور عام ہے۔ آئیےملکہ کے ماضی میں جھانک کر دیکھتے ہیں ملکہ نےدِلی کے مشہور دِلی پبلک اسکول کے بعد وہیں مرانڈا کالج میں تعلیم حاصل کی۔ ان کی پہلے شادی بھی ہو چکی ہے لیکن دو سال بعد طلاق ہوگئی تھی۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ملکہ کے پاس دو سے زیادہ فلمیں بھی نہیں ہیں لیکن پھر بھی میڈیا اور لوگ ان کا موازنہ ایشوریہ رائے سے کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی آدھی عمر بالی وڈ میں جگہ بنانے میں لگا دی۔

اتنا ہی نہیں کینز فلم فیسٹیول میں تو جیسے انہوں نے میلہ ہی لوٹ لیا وہاں بین الاقوامی میڈیا نے ملکہ کو خاصی اہمیت دی ۔ ملکہ کاماضی یا حال جو بھی ہو لیکن ان کا مستقبل کافی تابناک نظر آتا ہے۔

شاہ رخ خان
کنگ خان اپنی ہیروئینوں کے لئے لکی نہیں ہیں

شاہ رُخ کا سایہ

آجکل بالی وڈ میں شاہ رخ خان واحد اداکار ہیں جو اکیلے ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت ہیں انہیں کی وجہ سے اچھی خاصی بور فلم’میں ہوں نہ‘ سپر ہٹ رہی اور اپنی اس کامیابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے ہوم پروڈکشن ’ کال‘ میں صرف ایک آئٹم نمبر کیا ہے۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ کنگ خان جہاں اکیلے ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت ہوتے ہیں وہیں ایک اور بات کی بھی گارنٹی ہوتی ہے کہ جس کسی بھی اداکارہ نے اپنی پہلی فلم شاہ رخ کے ساتھ کی ہو وہ بیچاری کسی بد دعا کی شکار نظر آتی ہے یعنی بالی ووڈ میں کامیاب نہیں ہو پاتی۔علاوہ پریتی زنٹا کے ۔

انڈسٹری میں ایسی کئی ہیروئینیں ہیں جنہوں نے اپنی پہلی فلم میں شاہ رخ کی ہیروئین کا رول کیا اور باصلاحیت ہونے کے باوجود بھی وہ آج تک جدو جہد کر رہی ہیں۔

اس کی پہلی مثال شلپا شیٹی ہیں۔ ان کی پہلی فلم ’بازی گر‘ میں شاہ رخ نے انہیں ایسا بلڈنگ سے نیچے پھینکا کہ وہ پچھلے بارہ سال سے اوپر اٹھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ویسے ’ بازی گر‘ کے بعد انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ فلم ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ میں کچھ کامیابی حاصل کی تھی لیکن سب جانتے ہیں کہ اکشے کمار کی تمام محبوباؤں کے کیرئیر کا کیا ہوا، خیر وہ ایک الگ کہانی ہے ۔

شلپا نے گووندا کے ساتھ پانچ فلمیں کیں لیکن پبلک نہیں جھیل پائی اور تو اور امیتابھ انکل کے مقابلے لال بادشاہ میں ہیروئین کا رول اس وقت کیا جب وہ بڑھاپے کی دہلیز لانگ چکے تھے ۔

ایک تھیں سچترا کرشنا مورتی جنہوں نےانیس سو چورانوے میں بھائی صاحب کے ساتھ کبھی نہ کبھی ہاں کی تھی۔ بات نہیں بنی اب خیر سے وہ مِسز شیکھر کپور کے نام سے جانی جاتی ہیں۔

سبھاش گھئی کی کھوج مہما چودھری جنہوں نے انپی معصوم اداکاری سے فلم ’پردیس‘ میں شاہ رخ کے ساتھ دھوم مچا دی تھی ایک طرح سے خاصی کامیاب ہیں لیکن وہ بھی گیسٹ اپیئرنس میں۔ اس کی مثالیں ’تیرے نام‘ ، ’سایہ‘ ، ’باغبان‘، ’کارگل‘ وغیرہ میں انہوں نے چھوٹے چھوٹے رول کئے۔ لیکن اس کے علاوہ وہ زیادہ تر خالی رہتی ہیں۔

شلپا شیٹی
بس ایک ہٹ چاہئیےشلپا شیٹی

رشیتا بھت ( آپ پوچھیں گے کہ وہ کون تھی؟) نے بھی فلم ’اشوکا‘ میں شاہ رخ کے ساتھ اہم کردار کیا تھا اور اس وقت سے لاپتہ ہیں ۔شاہ رخ کی ہیروئینوں کا حال دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ کا سایہ ان کے لیے مبارک نہیں ہوتا۔

داؤد ابراہیم پر فلم؟
رام گوپال ورما جنہیں انڈر ورلڈ پر فلمیں بنانے کا خاصا شوق ہے اب ایک نئی فلم ’ڈی ‘ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ خبر ہے کہ یہ فلم انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراھیم کی زندگی پر بنائی گئی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی خبر ہے کہ انڈر ورلڈ سے انہیں دھمکی بھی ملی ہے ۔

حالانکہ رام گوپال ورما نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انہیں چھوٹا راجن کی طرف سے دھمکی ملی ہے لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ شوق انہیں مہنگا پڑ جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد