BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 March, 2006, 11:20 GMT 16:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپر اسٹار امیتابھ بچن دوبارہ بیمار

امیتابھ
امیتابھ بچن ایک مرتبہ پھر بیمار ہو گئے ہیں۔
انڈین سپر سٹار امیتابھ بچن جو ایک طویل علالت کے بعد کام پر لوٹ آئے تھے، پھر بیمار ہوگئے ہیں۔ان کی بیماری کی خبر کی تصدیق امامی فیئرنیس کریم کے ڈائریکٹر آدتیہ اگروال نے کی ۔

امیتابھ بچن آج شام کلکتہ جانے والے تھے جہاں انہیں امامی پروڈکٹ کی شوٹنگ کرنی تھی۔

امامی کریم کمپنی کے ڈائریکٹر آدتیہ اگروال نے کہا کہ امیت جی بورو پلس کے برانڈ سفیر ہیں اور انہیں امامی کریم کی پبلسٹی کے لیئے شوٹنگ کرنی تھی۔
انہوں نے کہا کہ’ کمپنی نے سارا پروگرام طے کیا تھا کہ امیت جی کلکتہ میں کریم کے اشتہار کے لیئے شوٹنگ کرنے کے ساتھ وہاں چند لوگوں سے ملیں گے لیکن کل یعنی سنیچر کی رات انہیں امیت جی کے گھر سے فون موصول ہوا کہ امیت جی کی طبیعت خراب ہو گئی ہے اس لیئے وہ اس پروگرام کو منسوخ کر دیں‘۔

امیتابھ بچن کی دوبارہ علالت کی خبر سنتے ہی ان کے مداحوں اور میڈیا ان کے بنگلے کے باہر جمع ہونے شروع ہو گئے ۔امیتابھ بچن کے دو بنگلے ہیں جلسہ اور پرتیکشا۔ پرتیکشا میں ان کی والدہ رہتی ہیں اور اس وقت امیتابھ اپنی والدہ کے ساتھ ہیں۔امیتابھ کی بیماری کے بارے میں اس وقت کوئی بھی کچھ کہنے سے گریز کر رہے ہیں ۔

امیتابھ جو بھارتی فلم انڈسٹری میں اس وقت سب سے زیادہ اونچائی پر ہیں اور اشتہارات کی دنیا میں بھی وہ سب سے آگے ہیں ، چار ماہ کی طویل علالت کے بعد چند دن قبل ہی کرن جوہر کی فلم ’ کبھی الوداع نہ کہنا ‘ کے سیٹ پر کام کرنے پہنچے تھے دوسرے روز انہوں نے فلم سٹی میں اپنے میک اپ مین کی بھوجپوری فلم 'گنگا' کی شوٹنگ کی جس میں وہ ٹھاکر کا کردار کر رہے ہیں۔

امیتابھ جو اس وقت فلم انڈسٹری کے مصروف ترین اداکار ہیں طبیعت کے سنبھلتے ہی کام شروع کر دیا تھا لیکن شاید ابھی وہ پوری طرح سنبھل نہیں سکے ہیں ۔

گزشتہ برس نومبر میں امیتابھ بچن کا ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں آنتوں کے ورم (Diverticulitis)کا آپریشن ہوا تھا ۔اور ڈاکٹروں کی ہدایت کی وجہ سے وہ ایک عرصہ تک آرام کرتے رہے جیسے ہی ان کی صحت ٹھیک ہوئی ان کے سیٹ پر پہنچے سے کئی فلمسازوں نے راحت کی سانس لی کیونکہ ان پر کئی سو کروڑ روپے لگے ہیں وہ ایک درجن سے زائد فلموں میں کام کر رہے ہیں اور کئی اشتہاری کمپنیوں کے برانڈ سفیر بھی ہیں۔

ان کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ابھی تک آئیفا ایوارڈ پروگرام کا اعلان نہیں ہو سکا ہے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد