BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 January, 2006, 14:55 GMT 19:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سگار نوشی معاملہ، امیتابھ کی معذرت

 امیتابھ بچن
بھارتی عوام امیتابھ بچن کو ایک رول ماڈل تصور کر تے ہیں
بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے والی اس تنظیم سے معذرت کر لی ہے جس نے سگار پیتے امیتابھ کے ایک پوسٹر کےحوالے سے ان کے خلاف قانونی نوٹس جاری کیا تھا۔

غیر سرکاری تنظیم نیشنل آرگنائزیشن فار ٹوبیکو ایریڈیکشن نے امیتابھ بچن کے معذرتی خط کےموصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تنظیم کے سیکرٹری شیکھر سالکار کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن نے اپنے رقعہ میں اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے اور کہا ہے کہ وہ خودگزشتہ تیس برسوں سے شراب نوشی بھی نہیں کرتے ہیں۔ اپنے خط میں امیتابھ نے لکھا ہے کہ’میں نے تمباکو نوشی کے خلاف قوانین پر توجہ دی اور فوراً ہی اپنے پروڈیوسر سے کہا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں جس سے کہ قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو‘۔

شیکھر سالکر نے کہا ہے کہ وہ امیتابھ کے اس جواب سے مطمئن ہیں۔ اہوں نے کہا کہ’میں بہت خوش ہوں۔ امیتابھ جیسی شخصیت سے مجھے یہی امید بھی تھی‘۔ تاہم تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ اس کمپنی کے خلاف ابھی عدالت میں جانے کی تیاری کر رہی ہے جس نے اس طرح کی ہورڈنگز لگائی تھیں۔

نئے سال کے موقع پر کیشو رمسی کی آنے والی فلم ’فیملی‘ کی تشہیر کے لیےگوا کے نیشنل ہائی وے پر بڑی تعداد میں اشتہاری بورڈ لگائےگئے ہیں۔ ان ہورڈنگز اور پوسٹرز میں فلم کے ہیرو امتیابھ بچن ہونٹوں کے نیچے سگار دبائے دھواں اڑاتے نظر آ رہے ہیں۔ این او ٹی ای نے اس کے خلاف گزشتہ ہفتے امیتابھ بچن کےخلاف ایک قانونی نوٹس جاری کیا تھا اور جواب کے لیے انہیں ایک ہفتے کا وقت دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد