BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 December, 2005, 11:47 GMT 16:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بلیک‘2005 کی بہترین فلموں میں
بھارتی فلم 'بلیک'
امیتابھ بچن اور رانی مکھر جی نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیے
بھارتی فلم ’بلیک‘ کو امریکی جریدے ’ٹائم‘ نے سنہ 2005 کی دس بہترین فلموں میں شامل کیا ہے۔

بالی وڈ کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم میں ایک بہری اور نابینا لڑکی اور اس کے استاد کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے اور یہ فلم درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر رہی۔

اس فلم کے بارے میں ٹائم میگزین کا کہنا ہے کہ ’یہ فلم صرف رلاتی ہی نہیں بلکہ یہ بالی وڈ کی مکمل تصویر ہے‘۔

ٹائم میگزین نے ’بلیک‘ کو سنہ 1962 کی امریکی فلم ’دا میریکل ورکر‘ کا ’ان آفیشل ری میک‘ قرار دیا ہے۔ اس فلم میں ہیلن کیلر اور ان کی استاد اینی سیلیون کی کہانی بیان کی گئی تھی۔

فلمی ناقد رچرڈ کارلس نے اپنے مضمون میں اس فلم کو ایک غیر معمولی فلم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ’ گانوں کی غیر موجودگی، دو گھنٹے سے بھی کم کی طوالت اور زیادہ تر مکالموں کے انگریزی زبان میں ہونے کے باوجود یہ فلم ایک بڑی ہٹ رہی‘۔

فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا ہے کہ ’یہ بھارتی سنیما، میری تمام کاسٹ اور عملے کی بہت بڑی فتح ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ ’بلیک‘ ایک لڑکی اور اس کے استاد کی محبت کی داستان ہے وہ دونوں ایک دوسرے کو جینے کا طریقہ سکھاتے ہیں۔’ بلیک‘ کو ایک رومانوی کہانی قرار دینا اس فلم کی صحیح تعریف ہے‘۔

سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم میں بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار امیتابھ بچن اور رانی مکھر جی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

اسی بارے میں
بالی ووڈ بلیک ہو گیا
04 February, 2005 | فن فنکار
بالی وڈ: 2005 میں کیا کچھ
06 January, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد