امیتابھ چند دن زیرعلاج رہیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن جمعہ کے روز بھی ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں زیرعلاج رہے جہاں ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی گئی ہے۔ ہسپتال کی ترجمان ویشالی راجپارا نے بتایا کہ امیتابھ ’سنبھل چکے ہیں، ان کی صحت اچھی ہورہی ہے۔‘ لیلاوتی ہسپتال میں بدھ کی شب ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈاکٹر روزانہ صبح امیتابھ کا چیک اپ کرتے ہیں اور ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ویشالی راجپارا کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن کو مزید کچھ دن ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا جائے گا تاکہ یہ بات یقینی بنائی جاسکے کہ کوئی پیچیدگی پیدا نہیں ہوگی۔ اداکار بچن کو آنتوں کی سوزش کی شکایت ہونے پر دلی سے ممبئی لایا گیا تھا کیوں کہ لیلاوتی ہسپتال کے ڈاکٹر ان کی صحت سے پہلے سے واقف ہیں۔ لیلاوتی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے امیتابھ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کم سے کم ایک ہفتے آرام کرنے کے بعد ہی کام پر واپس جائیں۔ امیتابھ بچن کے چاہنے والے ہندوستان کے مختلف شہروں میں اور ممبئی کے ہسپتال کے ارد گرد جمع ہیں جہاں وہ ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی عمر اور سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے باوجود بھی ان کی رفتار میں کوئی کمی نہیں آئی تھی اور 2005 میں ہی ان کی گیارہ فلمیں آ چکی ہیں۔ جب کہ دو فلمیں دسمبر میں آنے والی ہیں۔ وہ اس وقت بھارت کے سب سے بڑے ٹی وی سٹار بھی ہیں اور روپرٹ مردوک چینل سٹار پر ’ہو وانٹس ٹو بی اے ملینئر‘ کی طرز پر ’کون بنے گا، کروڑ پتی‘ کے عنوان سے ایک گھنٹے کا پروگرام پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے ابھی اس بارے میں کوئی بات نہیں کی کہ ان کی موجودہ علالت اور اور 1982 میں بنائی جانے والی فلم ’قلی‘ کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کو لگنے والی چوٹ کے مابین کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ |
اسی بارے میں امیتابھ آپریشن کے بعد مزید بہتر 01 December, 2005 | فن فنکار امیتابھ کا کمال، کامیابی کے 40 سال02 December, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||