BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 December, 2005, 17:33 GMT 22:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اینگ لی اور ان کی فلم بہترین
ہیتھ لیجر اور جیک گیلن ہال
لیجر اور گیلن ہال محبت میں گرفتار ہونے والے چرواہوں کے کردار میں
ہدایت کار اینگ لی کی فلم ’بروک بیک ماؤنٹین‘ کو لاس اینجلس کے فلمی نقادوں نے 2005 کی بہترین فلم قرار دیا ہے۔ اس فلم کا موضوع ایک چراگاہ میں کام کرنے والے دو ایسے کاؤ بوائز کی محبت ہے جو ہم جنسیت پرست ہیں۔

فلم میں گلن ہال اور ہیتھ لیجر نے مرکزی کردار ادا کیے اور لی کو اس فلم پر 2005 کا بہترین ہدایت کار بھی چنا گیا ہے۔

لاس اینجلس کریٹک ایوارڈ برائے بہترین اداکار 2005 فلپ سےمر ہوفمین کو فلم ’کے پوٹ‘ میں کے پوٹ ٹرومین کا کردار نبھانے پر دیا گیا۔

ویرا فارمیگا کو فلم ’ڈاؤن ٹو دی بون‘ میں عمدہ اداکاری کی بنا پر بہترین اداکارہ کی حقدار قرار دی گئی ہیں۔

اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب کے انعقاد میں اگرچہ ابھی بارہ ہفتے باقی ہیں لیکن ایل اے کریٹک ایوارڈ کی وجہ ابھی سے اس تقریب کے دن گنے جانے لگے ہیں۔

فلم ’بروک بیک ماؤنٹین‘ کے لیے اینی پراؤلکس کے ایک کہانی کو بنیاد بنایا گیا ہے اور اور اسے ستمبر میں ہونے والے وینس فلم فیسٹول میں بھی اعزاز کا مستحق قرار دیا جا چکا ہے۔

’بروک بیک ماؤنٹین‘ کی نمائش ابھی صرف امریکہ کے سینماؤں ہو رہی ہے اور برطانوی سینماؤں میں اس کے نمائش آئندہ ماہ سے پہلے ممکن نہیں۔

حالیہ برسوں میں اینگ لی ایک ایسے فلم ساز کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے جو ہر اعتبار سے صفِ اول کا ہو۔ ان کا تعلق تائیوان سے ہے اور ان کی دیگر فلموں میں کراؤچنگ ٹائیگر، ہیڈن ڈریگون، ہلک اور سینس اینڈ سینسبلٹی شامل ہیں۔

ہدایت کار اینج لی
اینگ لی نے ستمبر میں وینس فلم فیسٹول میں بہترین فلم کا ایواڈ بھی وصول کیا

اس تقریب میں بہترین اداکار کے لیے لیجر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ڈیم جوڈی دوسری بہترین اداکارہ قرار پائیں۔

فلم ’ہسٹری آف وائیلنس‘ دوسری بہترین فلم کے طور پر منتخب کی گئی جس کے ہدایتکار ڈیوڈ دوسرے بہترین ہدایت کار قرار پائے۔

اس موقع پر کیتھرین کینر کو بہترین معاون اداکارہ کا انعام دیا گیا جبکہ ولیم ہرٹ کو بہترین معاون اداکار کا انعام دیا گیا۔

66معاشرے کے رنگ
ایرانی فلمیں معیاری ہدایتکاری کی علامت
66نئی فلمی دوستی
اسٹرنگز کا جنون، بھٹ کی نظراور علی کی کسک
66’سب سے کرارہ کارا‘
کراچی فلم فیسٹیول میں ڈیڑھ سو فلمیں
66مرچنٹ اور فلمیں
اسماعیل مرچنٹ دنیا کو مزید خوبصورت بناگئے
اسی بارے میں
راکی VI کی فلمبندی کا آغاز
04 December, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد