BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 December, 2005, 09:21 GMT 14:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیف علی خان کی گرفتاری، رہائی
سیف علی خان
سیف علی خان کو اس سال بالی وڈ کے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے
کہتے ہیں کہ فلمی اداکار بڑے پردے پر جن کردار میں نظر آتے ہیں اصل زندگی میں اس سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ لیکن بالی وڈ اداکار سیف علی خان سکرین پر اپنے جس امیج کے لئے جانے جاتے ہیں انہوں نے عملی زندگی میں بھی اسی امیج کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔

سیف علی خان کی انسانیت اور ہمدردی کا مظاہرہ اس وقت ہوا جب ممبئی میں انکی گاڑي سے ایک تیرہ سالہ بچہ ٹکرا کر زخمی ہو گیا۔ سیف اس وقت اپنے ایک شو میں پرفارم کرنے جا رہے تھے۔

سیف کی کار کی ٹکر سے شکیل شیخ نامی بچے کی پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی ۔ مصروفیات کے باوجود سیف علی خان نے شکیل کو ہسپتال میں داخل کروایا اور خود ہی پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع بھی دی۔

پولیس نے سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج کیا لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

سیف نے شکیل کے علاج کے لئے ہسپتال کا خرچ اٹھانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد سیف کا کہنا ہے کہ ’بھلے ہی ہمارا سسٹم دھیما ہے لیکن اگر کوئی جرم نہیں کیا گيا ہے تو بہتر یہی ہوگا کہ اصولوں کے مطابق ہی چلا جائے ۔

سیف علی خان کی ہی طرح سال دو ہزار دو میں سلمان خان نے غفلت کی حالت میں فٹ پاتھ پر سوئے لوگوں پر اپنی گاڑی چڑھا دی تھی ۔ اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔ لیکن اس وقت سلمان وہاں سے فوراً چلے گئے تھے۔ اس معاملے میں ان پر ممبئی کی ایک ذیلی عدالت میں مقدمہ بھی چل رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد