راکی VI کی فلمبندی کا آغاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سیلوسٹر سٹالون پندرہ سال بعد ’راکی‘ سیریز کی چھٹی فلم میں کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ’میں اس فلم میں ابتدائی دو فلموں کا نچوڑ لانا چاہتا ہوں‘۔ انہوں نے اس فلم کے چند مناظر لاس ویگاس میں فلمبند کروائے۔ ’راکی VI‘ میں سیلوسٹر فلاڈلفیا ایک ایسے عمر رسیدہ باکسر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اپنی ریٹائرمنٹ ختم کر کے واپس باکسنگ رنگ میں آتا ہے۔ انسٹھ سالہ سیلوسٹر سٹالون نے سنہ 1976 میں راکی سیریز کی پہلی فلم میں کام کیا تھا اور انہیں اس فلم کے لیے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ راکی سیریز کی آخری فلم سنہ 1990 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں راکی کو باکسنگ سے ریٹائر ہوتے دکھایا گیا تھا۔ راکی سیریز کی اس چھٹی فلم کے پروڈیوسروں نے فلاڈلفیا کے باشندوں کو اس فلم کے آڈیشن کے لیے دعوتِ عام دی تھی اور اس کے نتیجے میں سینکڑوں لوگ اس فلم کے عام کرداروں کے لیے آڈیشن دینے آئے۔ فلم کے کاسٹنگ ڈائریکٹر ڈین ہیری کا کہنا تھا کہ ’ہم ایسے لوگوں کی تلاش میں ہیں جو فلاڈلفیا کی اصل روح ہوں۔ ہم حقیقی لوگوں کی تلاش میں ہیں‘۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کی دیگر کاسٹ کے بارے میں حتمی فیصلہ سٹالون کے مشورے سے کیا جائے گا۔ سیلوسٹر سٹالون راکی کے علاوہ ریمبو سیریز کی چوتھی فلم بنانے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ریمبو سیریز کی تیسری فلم سنہ 1988 میں ریلیز ہوئی تھی۔ | اسی بارے میں سٹالون:ایک بار پھر باکسنگ رنِگ میں11 May, 2004 | فن فنکار ہیری پوٹر نے ریکارڈ توڑ دیے18 July, 2005 | فن فنکار کنگڈم آف ہیون کا راج09 May, 2005 | فن فنکار دی ایوی ایٹر آسکر دوڑ میں آگے 25 January, 2005 | فن فنکار ڈیکیپریو کو بہترین اداکار کا ایوارڈ17 January, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||