ہیری پوٹر نے ریکارڈ توڑ دیے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اپنی اشاعت کے پہلے چوبیس گھنٹے میں ہی ہیری پوٹر سیریز کی چھٹی کتاب کی انہتر لاکھ جلدیں بک گئیں اور یوں ہیری پوٹر سیریز کا قائم کردہ پچھلی فروخت کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ پہلے چوبیس گھنٹوں میں امریکہ اور برطانیہ میں اس کتاب کی نوے لاکھ جلدیں بِک چکی تھیں۔ ہیری پوٹر سیریز کا نیا ناول ’ہاف بلڈ پرنس‘ سنیچر کو امریکہ میں ڈھائی لاکھ جلدیں فی گھنٹے کے حساب سے فروخت ہوا۔ گزشتہ کتاب یعنی آرڈر آف فینکس جب شائع ہوئی تھی تو پہلے چوبیس گھنٹے میں وہ پانچ ملین فروخت ہوئی تھی۔ اختتامِ ہفتہ امریکہ میں ہیری پوٹر اینڈ دی ہاف بلڈ پرنس کی اشاعت سے چوبیس گھنٹے میں ایک سو ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ یہ آمدنی ہالی وڈ کی ریلیز ہونے والی نئی فلموں یعنی چارلی اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری اور دی ویڈنگ کریشرز کی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ ہے۔ ہیری پوٹر سیریز کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ دو ہزار تین میں پچھلی کتاب کی اشاعت کی رونمائی کی خوشی میں آٹھ سو تقریبات ہوئیں جبکہ اس سنیچر کو چھٹی جلد کی اشاعت کے تعلق سے پانچ ہزار تقریبات منعقد ہوئیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||