’ہیری پوٹر کی نئی کتاب‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہیری پوٹر کی چھٹی کتاب کے پیشگی آرڈرز کی تعداد سات لاکھ پچاس ہزار ہوگئی ہے۔ ہیری پوٹر کی نئی کتاب نے اپنی گزشتہ تمام کتابوں کی پیشگی آرڈرز کی سیلز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ہیری پوٹرکی چھٹی کتاب جس کا نام ’ہیری پوٹر اینڈ دی ہاف بلڈ پرنس‘ ہے سولہ جولائی کو برطانیہ اور امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کردی جا ئے گی۔ مشہور ناشر بارنس اینڈ نوبل کے مطابق اس کتاب کے پیشگی آرڈرز کی تعداد ایک ملین تک پہنچے گی۔اس کمپنی کے مالک سٹیو رگیگو کا کہنا ہے کہ ہیری پوٹر کی کتابوں کی حالیہ مانگ اور فروخت سے یہ معلوم ہورہا ہے کہ یہ اس وقت کی سب سے مقبول کتاب ہوگی۔ اس کتاب کی مصنفہ جے کے رولنگ نے بتایا ہے کہ ویزدری جوکہ اس کتاب میں ایک ولن کردار ہیں پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگئے ہیں۔ اس کتاب میں ’ہاف بلڈ پرنس‘ کی حقیقت بھی سامنے آئے گی جو کہ نہ ہیری ہیں اور نہ ہی ولڈیمرٹ ہیں۔ ایمازون ڈاٹ کام نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے پانچ لاکھ کاپیوں کے پیشگی آرڈرز کیے ہیں۔ ہیری پوٹر کے کردار پر اب تک تین کامیاب فلمیں بن چکی ہیں اور دو کی تیاری جاری ہے۔ ہیری پوٹر کی فلمیں بچوں اور بڑوں دونوں میں بے حد مقبول ہیں۔
امریکہ میں ہیری پوٹر کی کتاب ’ہیری پوٹر اینڈ دی آرڈر آف دی فینکس‘ نے پہلے دن میں پانچ ملین کی فروخت کا ریکارڈ قائم کیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||