نیا ہیری پوٹر جولائی میں آئے گا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور ناول نگار جے کے رالنگ نے اعلان کیا ہے کہ ہیری پوٹر سلسلے کا چوتھا ناول آئندہ سال جولائی میں بازار میں دستیاب ہوگی۔ رالنگ نے منگل کے روز ایک اعلان میں کہا کہ انہوں نے نیا ناول ’ہیری پوٹر اینڈ دی ہاف بلڈ پرنس‘ مکمل کر لیا ہے اور اس کی اشاعت برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، امریکہ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سے ایک ہی وقت میں ہوگی۔ نئے ناول کی تاریخ کا اعلان رالنگ کے پبلیشر بلومز بری نے کی۔ اس ناول کی کہانی ہیری پوٹر کے ہوگوارٹ سکول آف وچ کرافٹ اینڈ وزرڈی میں چھٹے سال سے شروع ہوتی ہے۔ رالنگ پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ ہاف بلڈ پرنس نہ تو ہیری ہے اور نہ ہی والڈرمورٹ۔ رالنگ کا پانچواں ناول ہیری پوٹر اینڈ دی آرڈر آف دی فینیکس جون دو ہزار تین میں شائع ہوا تھا اور یہ آٹھ سو ستر صفحات پر مشتعمل تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||