ہیری پوٹر کی نئی کتاب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہیری پوٹر کی چھٹی کتاب ’ہیری پوٹر اینڈ دی ہاف بلڈ پرنس‘ چھپ کر مارکیٹ میں آ گئی ہے۔ ہیری پوٹر کی چھٹی کتاب جو رات کے بارہ بج کر ایک منٹ پر بکنا شروع ہوئی۔ خیال کیا جا رہا ہے ’ہیری پوٹر اینڈ دی ہاف بلڈ پرنس‘ کتابوں کے بکنے کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دے گی اور صرف امریکہ میں فروخت کے لیے ایک کروڑ کتاب چھاپی گئی ہے۔ ہیری پوٹر کی کتاب دنیا کے پندرہ ملکوں میں بے یک وقت مارکیٹ کی گئی۔ ہیری پوٹر کی کتاب کے حصول کے لیے لندن میں مداحوں کی لمبی لمبی لائنیں دیکھنے میں آئیں اور لوگ کئی گھنٹوں تک انتظار کرتے رہے۔ برطانیہ کی رائل میل نے دی ہاف بلڈ پرنس کو لوگوں کے گھروں تک پہچانے کے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور مزید ایک سو پچاس ٹرک حاصل کر لیے ہیں۔ اس کتاب کی مصنفہ جے کے رولنگ نے لندن کے برطانیہ کے ایڈنبرگ قلعے میں کتاب کے کچھ حصے اپنے مداحوں کو پڑھ کر سنائے۔ ہیری پوٹر کے کردار پر اب تک تین کامیاب فلمیں بن چکی ہیں اور دو کی تیاری جاری ہے۔ ہیری پوٹر کی فلمیں بچوں اور بڑوں دونوں میں بے حد مقبول ہیں۔
امریکہ میں ہیری پوٹر کی کتاب ’ہیری پوٹر اینڈ دی آرڈر آف دی فینکس‘ نے پہلے دن میں پانچ ملین کی فروخت کا ریکارڈ قائم کیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||