ہیری پوٹر کا چھٹا حصہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگریزی زبان کے سلسلہ وار ناول ’ہیری پوٹر‘ کے چھٹے حصّے کا نام ’ہیری پوٹر اینڈ دی ہاف بلڈ پرنس ہے‘۔ اس بات کا اعلان ناول کی مصنفہ جے کے راؤلنگ نے اپنی ویب سائٹ پر کیا۔ تاہم انہوں نے اس بات کا کوئی عندیہ نہیں دیا کہ ناول کا اگلا حصہ منظر عام پر کب آئے گا۔ ناول کے چوتھے اور پانچویں حصے کے درمیان دو سال کا وقفہ تھا۔ ’آرڈر آف دی فینکس‘ نامی پانچویں حصہ جون دو ہزار تین کو ریلیز ہوا تھا۔ یہ کتاب تاریخ کی سب سے زیادہ تیزی سے بکنے والی کتاب ثابت ہوئی۔ چھٹی جلد کی کہانی کے بارے میں جے کے راؤلنگ نے صرف اتنا بتایا کہ اس میں ہاف بلڈ پرنس کا کردار ہیری پوٹر نہیں ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||