ایفا ایوارڈز ویر زارا کےحصے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل انڈیا فلم ایوارڈز کے لیے ویر زارا کو سال کی بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔ یش چوپڑا کو ویر زارا کے لیے بہترین ہدایت کار اور شاہ رخ خان کو بھی اسی فلم میں اپنے کردار پر بہترین اداکار کا خطاب دیا گیا ہے۔ رانی مکھر جکی کو ہم تم میں اداکاری پر بہترین اداکارہ کا اعزاز ملا۔ ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ہونے والی اس رنگا رنگ تقریب کو دیکھنے کے لیے پانچ ہزار سے زیادہ افراد ایمسٹرڈیم ایرینا میں جمع تھے۔ منفی کردار کے لیے جان ابراہیم کو بہترین اداکاری کا ایوارڈ ملا۔ اکشے کمار کو مجھ سے شادی کرو گی میں مزاحیہ اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا۔ ابھیشیک بچن کو یوا اور رانی مکھرجی کو ویر زارا میں کام کی بنیاد بہترین معاون اداکار کہا گیا۔ ہالینڈ میں ہونے والی اس تقریب کو دیکھنے کے لیے قریبی یورپی ممالک سے بھی لوگ آئے تھے۔ شائقین میں بہت بڑی تعداد ہالینڈ میں آباد سرینامی سے تعلق رکھنے والے افراد کی تھی۔ تقریب شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی بھارتی فلموں کے شائقین اپنے پسندیدہ اداکاروں کی جھلک دیکھنے کے لیے ایرینا کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے اور سخت سردی کے باوجود کئی گھنٹوں تک اپنے اداکاروں کی آمد پر بھرپور شور مچا کر ان کا استقبال کرتے رہے۔ زیادہ شور امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، جان ابراہیم، ایشویریا رائے، ریکھا اور کرینا کپور کو دیکھ کر مچایا گیا۔ شاہ رخ خان ایک بگھی پر امیتابھ بچن ہالینڈ کے باشندوں کے انداز کو اپناتے ہوئے پھولوں سے لدی ایک سائیکل پر ایرینا کے سٹیج پر داخل ہوئے۔ تقریب کے دوران مختلف مظاہروں میں بھارت کے ساتھ ساتھ ہالینڈ کی ثقافت کی جھلک بھی دیکھنے کو ملی۔ تقریب کے دوران شبانہ اعظمی کو بھارتی فلمی صنعت کے لیے خدمات اور عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کی وجہ سے دو خصوصی اعزازات دیے گئے۔ تقریب کو دیکھنے والے میں بہت بڑی تعداد میں بھارت سے صحافی آئے تھے لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ دوسرے ممالک کے اداروں سے تعلق رکھنے والے صحافی بھی بڑی تعداد میں وہاں موجود تھے۔ تقریب دیکھنے والوں میں ایمسٹرڈیم کے میئر بھی شامل تھے جنہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی سینما جلد عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا لے گا۔ فلم ویر زارا کی کہانی لکھنےپر ادتیہ چوپڑا کو، میوزک ڈائریکشن پر مدن موہن، مرڈر فلم میں پلے بیک سنگنگ پر کنال گنجاوالا کو ایوارڈ ملے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||