پرتی زنٹا، بہترین اداکارہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنگا پور میں انڈین فلم اکیڈمی کی پانچویں سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کو کئی ایوارڈ ملے ہیں۔ تیرہ کیٹیگریز میں سے ’کل ہو نہ ہو‘ کو آٹھ کیٹیگریز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جن میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی شامل ہے جو پریتی زنٹا کو دیا گیا۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ ہرتیک روشن کو جبکہ سائنس کے موضوع پر بھارت کی پہلی فلم کے لئے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ ان کے والد راکیش روشن کو دیا گیا۔
یہ تقریب براہِ راست ٹیلی وژن پر دکھائی گئی اور خیال ہے کہ دنیا بھر میں چار سو ملین ناظرین نے اس رنگا رنگ تقریب کو دیکھا۔ اس سال تقریب میں چار سو فلمی اداکاروں نے شرکت کی جن میں امیتابھ بچن کے علاوہ شاہ رخ خان، اور رانی مکرجی بھی شامل ہیں۔ ایوارڈز دینے کی یہ تقریب ہندوستانی فلموں کے لئے وسیع تر مارکیٹ حاصل کرنے کی غرض سے ہر سال ہندوستان سے باہر منعقد کی جاتی ہے۔ اس سے قبل یہ تقریب جنوبی افریقہ، ملائیشیا اور برطانیہ میں بھی منعقد ہو چکی ہے۔
اس شو کو دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے لوگ سنگاپور پہنچے اور ہزاروں افراد نے فلمی ادارکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے گھنٹوں انتظار کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||