BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 May, 2006, 07:16 GMT 12:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بے حس بالی ووڈ اور بھنڈارکر کی خواہش

نوشاد
نوشاد کو ویسے بھی فلمی دنیا نے ان کی زندگی میں ہی بھلا دیا تھا
بالی ووڈ کی بےحسی
بھارتی فلمی صنعت اور موسیقی کی دنیا کا ایک درخشاں ستارہ بجھ گیا۔ موسیقار اعظم نوشاد علی اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ کیا عجب ستم ظریفی ہے کہ وہ شخص جنہوں نے اس فلمی دنیا کے کیسے کیسے فنکاروں کو تراش خراش کر ہیرا بنا دیا وہی ان کے آخری سفر میں ان کا ساتھ دینے نہیں پہنچے۔ کچھ لوگ آئے بھی تو صرف خانہ پری کے لیئے۔ اس منکسر المزاج عظیم فنکار کو ویسے بھی اس فلمی دنیا نے ان کی زندگی میں ہی بھلا دیا تھا البتہ امریکہ، کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک سے ان کے پرستار اکثر ان سے ملنے چلے آتے تھے اور ان کے جنازے میں بھی ان کے پرستاروں کی ہی بھیڑ امڈ پڑی تھی۔

بھنڈارکر کی خواہش پوری نہ ہو سکی

بالی وڈ کے فلسماز اور ہدایتکار مدھر بھنڈارکر
’چاندنی بار‘ اور ’پیج تھری‘ جیسی فلموں کے خالق مدھر بھنڈارکر کی یہ حسرت ان کے دل میں ہی رہ گئی کہ پرمود مہاجن ان کی فلموں میں ایک کردار ادا کریں۔ بھنڈارکر نے بتایا کہ’دادامہاجن‘ اس کے لیئے تیار بھی ہوگئے تھے لیکن وہ فلم میں بھی ایک سیاسی لیڈر کے طور پر آنا چاہتے تھے ۔

پردے میں رہنے دو
ہم نے سنا تھا کہ ہاٹ ہاٹ ملکہ شیراوت اب برقع پہنیں گی۔ ابھی ہم نے اپنی سانسیں ٹھیک بھی نہیں کی تھیں کہ خبر آئی کہ ایئر پورٹ پر ایک فوٹوگرافر نے ملکہ کو برقع میں پہچان لیا اور جب وہ ان کی تصاویر کھینچنے لگا تو ملکہ کے بھائی اور ان کے ساتھ آئے ایک دوست نے اس فوٹو گرافر کو دھمکایا بھی۔

ایشوریہ کی فلم فلاپ

فلم باکس آفس پر ناکام رہی
’مسٹرس آف اسپائسز‘۔ بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا ، جو چیرہ تو اک قطرہ خون بھی نہ نکلا کے مصداق ایشوریہ کی فلم تو فلاپ ہوگئی۔ ممبئی میں اس کے پریمئیر میں نہ ایشوریہ موجود تھیں اور نہ ہی کوئی بڑا ’سٹار‘۔ سننے میں آیا ہے کہ اداکار آشیش رائے اب اس فلم کا ہندی میں ترجمہ کر رہے ہیں۔ آشیش کو ہمارا مشورہ ہے کہ وہ اگر دیگر زبانوں کی کامیاب فلموں کا ترجمہ کریں تو شاید فلم بین انہیں دعائیں دیں۔

خان کی ضد

شاہ رخ خان اور کاجول ایک فلم میں
اداکارہ کاجول نے فلم’فنا‘میں کام کرنے کے لیئے کرن جوہر کی فلم’ کبھی الوداع نہ کہنا‘ ٹھکرا دی۔ اس فلم کے ہیرو شاہ رخ خان ہیں۔ شاہ رخ کو بہت برا لگا کیونکہ وہ جانتے ہیں ان دونوں کی فلم’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘سپرہٹ تھی۔ اب شاہ رخ بضد تھے کہ کاجول ان کی فلم میں کام ضرور کریں گی اور اس کے لیئے انہوں نے کرن سے کہہ کر فلم میں ایک خصوصی گیت رکھوایا جس میں کاجول بھی شامل ہیں ۔اسے کہتے ہیں’خان‘ کی ضد ۔

سلمان کے سٹائل

سلمان خان بالی وڈ کے مقبول ترین ستاروں میں سے ایک ہیں
سلمان چاہے جو کریں وہ اسٹائل بن جاتا ہے ۔اب دیکھیئے اپنے بال پھر سے اگانے کے لیئے وہ علاج کر رہے ہیں اور اس کے لیئے انہوں نے اپنا سر منڈوا دیا۔ بس کیا تھا ممبئی میں کئی پرستاروں نے سر منڈوانے شروع کر دیئے۔ ایک ٹی وی چینل نے فلمی ستاروں سے ہی سوال پوچھ لیا کہ کیا سلمان بغیر بالوں کے بھی پرکشش دیکھائی دیتے ہیں۔ یقین جانیئے ستر فیصد سے زیادہ ستاروں نے کہا کہ وہ چاہے کپڑے نہ پہنیں اور ان کے سر پر بال نہ ہوں لیکن وہ ’ کول‘ لگتے ہیں۔
شاہ رخ خانبالی وڈ ڈائری
شاہ رخ کی ٹیم،ابوسالم کی تلاش اور قطرینہ کا نخرہ
بالی وڈ ڈائری
ایشوریہ وویک کا ساتھ نہ رہا، اداکارائیں چھٹی پر
کسنگ کنگپیسہ لگتا کہاں ہے؟
بالی وڈ ڈائری: ایک گانے کے لیے طیارہ چارٹر ہوا
لارا دتہبالی وڈ ڈائری
لارا کی خاموشی کا راز اور سلمان کے مداح
عامر خانبالی وڈ ڈائری
کرینہ کا پیار،ایش کے بولڈ سِین، عامر کا لاکٹ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد