کرینہ کا پیار،ایش کے بولڈ سِین، عامر کا لاکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیارکا دشمن زمانہ کرینہ اور شاہد کپور نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہو گا کہ ان کی محبت کے درمیان سبھاش گھئی آ جائیں گے۔۔۔۔ فلم انڈسٹری کی جوان رومانی جوڑی کرینہ اور شاہد، سبھاش گھئی کی آنے والی فلم’36 چائنا ٹاؤن‘ کی تشہیری پارٹی میں شریک تھے۔ اس پارٹی میں دیگر اداکار اکشے کھنہ اور اوپین پٹیل بھی تھے۔ پارٹی عروج پر تھی۔ صحافی، کیمرہ مین اور فوٹوگرافر تصاویر کھینچ رہے تھے اور انٹرویو جاری تھا کہ اچانک گھئی نے دیکھا کہ کرینہ اور شاہد کی جوڑی غائب ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو انٹرویو بھی نہیں دیا تھا۔ دراصل کرینہ اور شاہد نے موقع غنیمت جان کر چاہا کہ وہ کچھ وقت ساتھ میں گزار لیں کیونکہ مختلف فلموں کی شوٹنگ کی وجہ سے انہیں وقت ہی نہیں ملتا تھا اس لیئے چپکے سے وہاں سے غائب ہوگئے۔ گھئی نے فورا کرینہ کو سب کے سامنے فون کیا اور ڈانٹا کہ’یہ میری فلم ہے۔ کیا تم لوگوں نے اسے بی گریڈ فلم سمجھ لیا ہے۔ فوراً سیٹ پر واپس آؤ۔‘ سب نے دیکھا تھوڑی ہی دیر میں شاہد اور کرینہ خاموشی سے واپس پہنچے اور صحافیوں کو انٹرویو دیا۔ کیا کریں دنیا ہی پیار کی دشمن ہے۔ شلپا کی پریشانی
شلپا شیٹی بیچاری بہت پریشان ہیں ۔ایک میگزین نے اپنے صفحۂ اول پر ان کی ایک تصویر شائع کی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ فحش ہے اور اسی لیئے برہنگی کے معاملہ میں ان کے خلاف ایک عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ لوگوں سے خفا شلپا کا کہنا ہے کہ واقعی نامور لوگوں کو ان کی شہرت کی اس طرح قیمت ادا کرنی ہوتی ہے کہ جب جس کا جی چاہا ان کے خلاف یا تو کیس کر دیتا ہے یا پھر انہیں نصیحتیں کرنے لگتا ہے۔ شلپا کو تو یاد بھی نہیں کہ ان کی کون سی تصویر فحش تھی یا وہ کس لباس میں برہنہ نظر آرہی تھیں۔ ہمیں بھی حیرت ہے کہ شلپا نے کب برہنگی کا مظاہرہ کیا ۔خیر شلپا کوئی بات نہیں آج کا دور ہی جسم کی نمائش کا ہے ۔ایسے نہ سہی ویسے ہی آپ کو اب فلمیں ملنی شروع ہو جائیں گی۔ ایش کے بولڈ سِین
نیلی آنکھوں والی ایشوریہ رائے کے حسن کے تو دنیا بھر میں چرچے ہیں لیکن ان کی فلمیں باکس آفس پر نہیں چلتیں۔ انہوں نے غیرملکی فلمیں کیں لیکن اس میں بھی کمال نہیں کر سکیں۔اب سنا گیا ہے کہ گریندر چڈھا کے شوہر پاؤل مائدا برگیز کی ہدایت میں بننے والی پہلی فلم’مسٹریس آف اسپائسز‘ میں انہوں نے کچھ بہت ہی بولڈ سین کیئے ہیں اور اب وہ نہیں چاہتیں کہ ابھیشیک ان مناظر کو دیکھیں۔ اس لیئے وہ فلم کی تشہیری مہم میں بھی حصہ نہیں لے رہیں۔ یہ فلمساز کی سب سے بڑی مصیبت ہے کیونکہ پبلسٹی نہیں ہوگی تو فلم کون خریدے گا۔’ایش بےبی‘ ایسا ہی تھا تو سین کرتے وقت سوچ لیتیں ۔ مدھر بھنڈارکر کا ’سگنل‘ آٹھ ہزار کی’سرخ مرچ‘
عامر خان کی آنے والی فلم’فنا‘میں انہوں نے ایک کشمیری جہادی کا کردار نبھایا ہے۔ فلم کے لیئے کپڑے تو دبئی کی سڑکوں سے خریدے گئے کیونکہ فلم میں عامر کے کردار کا مطالبہ تھا۔ کردار کی ضرورت کے پیشِ نظر ہدایت کار کنال کوہلی نے عامر کو ایک لاکٹ بھی دیا ہے جس کا پینڈنٹ سرخ مرچی ہے۔ ہمیں لگا کپڑوں کی طرح یہ بھی سستا سا ہوگا لیکن پتہ ہے اس کی قیمت کیا ہے ؟آٹھ ہزار روپے ! اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ کتنے نوجوانوں کے گلے کی زینت بنتا ہے ۔ |
اسی بارے میں انڈین فلمی صنعت بھیڑ چال کا شکار22 April, 2006 | فن فنکار 2006 کے آئیفا ایوارڈز دبئی میں19 April, 2006 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||