ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | ہر ہیروئین دوسری ہیروئین پر ساس کی طرح نظر رکھتی ہے |
ہیروئنوں کے نخرے بالی وڈ ہیروئین کے نخرے اللہ توبہ۔۔ بیچارے فلمساز ہمیشہ پریشان رہتے ہیں کہیں کوئی بات غلط نہ ہو جائے اور اگر ایک فلم میں ایک سے زیادہ ہیروئین ہوئی تو پروڈیوسر کی آنکھوں کی نیند بھی اڑ جاتی ہے۔ کیٹ فائیٹ ہر ہیروئین دوسری ہیروئین پر ساس کی طرح نظر رکھتی ہے۔ اس کا رول کتنے منٹ کا ہے، اسے کون سا کپڑا دیا گیا، اسے کس گیت میں ڈانس کے کتنے ’سٹیپ‘ دیئے گئے۔ تھوڑا سا بھی فرق ہوا کہ ’ کیٹ فائٹ‘ شروع ہوئی۔ یہ لڑائی گرین روم کے بند دروازے سے کبھی میک اپ مین توکبھی اسپاٹ بوائے کے ذریعہ باہر چلی آتی ہے۔ وہ یہ چٹپٹی باتیں مصالحہ لگا کر بتاتے ہیں اور پھر بات سیٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ پریانکا کی صفائی اب دیکھیئے نا جب ایشا دیول نے سیٹ پر اپنی ساتھی اداکارہ امریتا راؤ کو طمانچہ مارا تو بالی وڈ میں ہنگامہ ہو گیا۔ ابھی یہ سب تھما ہی نہیں تھا کہ پرینکا چوپڑہ اور امیشا پٹیل کے درمیان سرد جنگ چھڑ گئی۔ فلم ’آپ کی خاطر‘ کے سیٹ پر دونوں ایک دوسرے کا منہ بھی دیکھنا پسند نہیں کرتے۔
 | | | پرینکا چوپڑہ اور امیشا پٹیل کے درمیان سرد جنگ جاری ہے |
جب پرینکا سے پوچھا گیا تو انہوں نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب افواہیں ہیں، میرا کبھی کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا چاہے وہ فلم اعتراض میں کرینہ کپور ہو یا انداز میں لارا دتہ۔ ’میں تو اپنا شاٹ او کے ہونے کے بعد سیٹ پر کسی سے بات نہیں کرتی خاموشی کے ساتھ اپنے ٹرینیر کے ساتھ ٹریننگ لیتی ہوں،۔اب پرینکا کو کون سمجھائے کہ کسی سے بات نہ کرنا ناراضگی نہیں تو اور کیا ہے اور اگر وہ ہر فلم میں اپنی ساتھی ہیروئین کے ساتھ اسی طرح جھگڑا کرتی رہیں تو بالی وڈ میں وہ کسی کو دوست کہنے کو بھی ترس جائیں گی۔ چھوٹے بھائی کی محبوبہ سے پیار اپنے ہی چھوٹے بھائی کی محبوبہ سے پیار کرنا کیسا لگتا ہے؟ سنی اور بوبی دیول کے چھوٹے بھائی ابھے دیول نے پہلے عائشہ تاکیہ سے پیار کیا اور اب بڑے بھیا یعنی بوبی دیول لائن میں ہیں۔  | | | ابھے دیول نے پہلے عائشہ تاکیہ سے پیار کیا اور اب بڑے بھیا یعنی بوبی لائن میں ہیں |
دیکھا آپ بھی ہماری طرح چونک گئے نا؟ ارے ہم فلموں میں عشق لڑانے کی کی بات کررہے ہیں۔ ابھے نے اپنی پہلی فلم ’سوچانہ تھا‘ میں عائشہ کے مقابل بطور ہیرو کام کیا تھا اور اب بوبی بھیا امتیاز علی کی فلم ’گیت‘ میں عائشہ کے ہیرو ہیں۔ دیکھنا ہے کہ عائشہ اور بوبی کی رومانوی جوڑی کتنی کامیاب ہوتی ہے۔سلو بھیا کی انکساری کروڑوں دلوں کی دھڑکن سلمان خان اب اپنے ساتھی جونیئر اداکاروں کے ساتھ دبئی ، لندن امریکہ اور کینیڈا کے چالیس روزہ ٹور پر جا رہے ہیں۔ ان کے اس ’راک سٹار‘ گروپ میں جان ابراہام، زید خان، کرینہ کپور، شاہد کپور اور ملکہ شیراوت بھی ہوں گی۔ اپنے اس پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلمان کا کہنا تھا کہ انہیں آج بھی اسٹیج پر پروگرام کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے کہ کہیں کچھ غلط نہ ہو جائے۔ وہ آج کے ان اسٹارز سے سبق لیتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ اسٹار ان سے اچھا پرفارم کرتے ہیں۔ سلو دی گریٹ اتنی بھی کیا انکساری؟ آپ کی اداکاری اور آپ کے اسٹائل پر تو جوان کیا بچے اور بوڑھے بھی مرتے ہیں اور جہاں تک ہمیں یاد ہے ایک سروے کے مطابق آپ دوسرے خان برادران کے مقابلہ میں دن بدن زیادہ مقبول ہوتے جا رہے ہیں۔ خیر اس بات کا اندازہ تو ان ممالک میں آپ کے پروگرام میں آپ کے شیدائیوں کی بھیڑ کو دیکھ کر ہی پتہ چل سکے گا۔
 | | | ایک سروے کے مطابق سلمان دوسرے خان برادران کے مقابلہ میں دن بدن زیادہ مقبول ہوتے جا رہے ہیں |
سلو کتنے فراخ دل ہیں! اپنے سلو کی بات چل نکلی ہے تو ان کی فراخ دلی کا ایک چھوٹا سا واقعہ بتاتے چلیں۔ایک روز فلم کی شوٹنگ کے لئے سلمان محبوب اسٹوڈیو میں اپنی سائیکل لے کر پہنچے۔ وہاں اسٹوڈیو میں کام کرنے والے ملازمین کے چھوٹے بچے کھیل رہے تھے۔ سلمان جب شوٹنگ ختم کر کے واپس آئے تو دیکھا کہ بچے ان کی سائیکل کے ساتھ کھیل رہے ہیں انہوں نے پوچھا ’تمہیں سائیکل پسند ہے؟ بچوں نے خوش ہو کر حامی بھری۔ سلمان نے اپنے سکریٹری کو وہاں موجود دس بچوں کو فورًا سائیکل خرید کر دینے کا حکم دیا۔ دوسرے روز جب سلمان دوبارہ اسٹوڈیو پہنچے تو وہاں مزید دس بچوں کی لائن لگی تھی وہ بھی سلمان سے سائیکل کا مطالبہ کر رہے تھے۔ آپ بتائیے سلمان نے کیا کیا ہو گا ؟ سلو بھیا نے ناراض ہونے کے بجائے خوشی خوشی ان بچوں کو بھی سائیکل خرید کر دی لیکن اگر آپ ان سے غریبوں کے لئے ہمدردی اور سخاوت کے بارے میں پوچھیئے وہ انکار کر دیں گے۔ سلمان اپنی شخصیت کے اس پہلو کو کبھی اجاگر نہیں کرتے ۔اسے کہتے ہیں سچا اور سخی انسان ۔ مہیما کی نزاکت مہیما چودھری آج کل بہت صفائی پسند بن گئی ہیں کار سے اترتے وقت اگر ہینڈل پر ہاتھ لگ جاتا ہے تو فورا ٹشو پیپر سے ہاتھ پونجھ لیتی ہیں۔گلا یا کپ اٹھانے کے بعد بھی وہی ٹشو پیپر۔ارے آپ کو ابھی بھی یاد نہیں آیا کون مہیما؟ وہی جنہوں نے سبھاش گھئی کی فلم پردیس سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا یاد آیا نا۔ وہ اس لیئے کہ وہی ایک فلم تو کامیاب ہوئی تھی اس کے بعد سے تو انہوں نے لگاتار فلاپ فلمیں ہی دیں۔ اب یہ صفائی کی عادت اچھی تو ہے لیکن یہ کہیں ذہنی پریشانی کا نتیجہ تو نہیں؟ قطرینہ اب ہندی سیکھ ہی لیں قطرینہ کیف حال ہی میں اشتہاری کمپنی کی برانڈ سفیر بنی ہیں۔ اس موقع پر میڈیا نے ان سے سوال کیا کہ آخر وہ فلموں میں اتنی کم کیوں نظر آتی ہیں؟ جانتے ہیں قطرینہ نے کیا جواب دیا؟ وہی جو عام طور پر ہر وہ ہیروئین دیتی ہے جنہیں زیادہ رول کی پیشکش نہیں ہوتی۔ قطرینہ نے بھی کہا کہ وہ بہت سوچ سمجھ کر رول کرنا چاہتی ہیں حالانکہ ان کے پاس کئی فلمساز آئے لیکن انہوں نے رول قبول نہیں کیا۔ قطرینہ جی یہ آپ کسے بہلا رہی ہیں؟ مانا کہ آپ خوبصور ت اور حسین ہیں لیکن پہلی بات تو یہ کہ اب تک آپ نے فلم انڈسٹری میں کوئی تیر نہیں مارا، دوسری بات یہ کہ ابھی تک آپ ہندی بولنا نہیں سیکھی ہیں اور کیا فلمساز ہر فلم میں آپ کے مکالموں کی ادائیگی کے لئے ڈبنگ کرتے رہیں؟ اس لئے ہمارا مشورہ ہے کہ آپ جلد از جلد ہندی سیکھ لیکن ورنہ جو رول ابھی ملتے ہیں شاید وہ بھی ملنا بند ہو جائیں۔ سنجو بابا کے ٹیٹو کیا آپ جانتے ہیں سنجو بابا وہی آپ سب کے سنجے دت، کو ٹیٹو بنوانے کا بہت شوق ہے۔ ان کے دائیں بائیں ہاتھ ، پیٹھ پر آپ کو ٹیٹو دیکھنے کو مل جائیں گے۔  | | | سنجے دت، کو ٹیٹو بنوانے کا بہت شوق ہے | بتایا جاتا ہے کہ ٹیٹو بنواتے وقت بہت تکلیف ہوتی ہے لیکن سنجو بابا اف تک نہیں کرتے اور ساری تکلیف برداشت کرتے ہیں۔ شاید ٹھیک ہی ہے سنجو نے اپنی ذاتی زندگی میں بہت تکلیف برداشت کی ہے۔ بم دھماکہ کیس میں جیل کی صعوبتیں اور اب بار بار عدالت کے چکر اور فیصلہ کی گھڑی کے بارے میں فکر۔ واقعی سنجو بابا کی ہی ہمت ہے۔’جسم ہی نہیں اداکاری بھی دیکھیں‘ سیکسی اور جسم کی نمائش کے لئے بالی وڈ میں مشہور تنو شری دتہ، پریہ درشن کی فلم ’بھاگم بھاگ‘ میں آئٹم گرل بنی ہیں۔ ہم نے تنو کو بولتے سنا ہے کہ ’عورت کا جسم اتنا پاروفل ہے کہ لوگوں کی نگاہیں اس پر سے نہیں ہٹتیں اور ایسے میں وہ آپ کے فن اور اداکاری کو بھی بھول جاتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ لوگ اس فلم میں میری اداکاری بھی دیکھیں‘۔ تنو جی ایسا کیسے ہو سکتا ہے جب آپ اتنے کم لباس میں سب کے سامنے آکر آئٹم رقص کریں گی تو کس کافر کی نظر آپ کے رقص سے ہٹ سکے گی۔ |