واپسی کے لیئے مادھوری کی شرطيں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مادھوری ڈکشت نے بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اس خبر کے آنے کے بعد تمام بڑے فلم ’میکرز‘ کا مادھوری سے رابطہ تو لازمی تھا۔ چلو یہ بات بھی پرانی ہوئی۔ لیکن سنا ہے کہ۔۔۔۔۔ مادھوری نے فلموں میں دوبارہ کام کرنے کا ارادہ تو کیا ہے مگر کئی شرطوں کے ساتھ۔ مادھوری کا کہنا ہے کہ اب ان پر اپنی ’فیملی‘ کی کافی ذمے داریاں ہیں اس لئے وہ صرف ’چنیدہ‘ فلموں میں ہی کام کريں گی۔وہ انہیں فلموں میں کام کرنا پسند کريں گی جنکی شوٹنگ امریکہ میں ہو گي۔ مادھوری کا کہنا ہے کہ انکے بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں اورایسے میں وہ انہيں اکیلا نہیں چھوڑ سکتیں۔ انکی یہ بھی شرط ہے کہ وہ فلموں کے لئے پہلے جتنا وقت بھی نہیں دے سکیں گی اور صرف آٹھ گھنٹے ہی کام کریں گی۔ اب مادھوری کو کون سمجھائےکہ جب ممتاز، وحیدہ رحمان ، نوتن، زینت امان اور پروین بابی جیسی اعلیٰ درجے کی اداکاراوں نے ایک ’بریک‘ کے بعد دوبارہ بالی وڈ میں قدم جمانے کی کوشش کی تھی تو انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس لئے مادھوری کوئی بھی شرط رکھنے سے پہلے ذرا ٹھیک سے سوچ لیں تو بہتر ہے۔ امیتابھ کی بھوج پوری فلم ہندی فلموں کے شہنشاہ گزشتہ تین دہائی سے بالی وڈ پر راج کر رہے ہیں۔ اور بڑھاپے میں بھی ان کا زور ٹوٹا نہیں ہے۔
گزشتہ برسوں میں بھوج پوری فلم انڈسٹری نے اپنی ایک الگ پہچان حاصل کی ہے اور بھوج پوری فلموں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اور اب اگر ان فلموں میں امیتابھ بچن نے دلچسپی دکھائی ہے تو بھوج پوری فلم انڈسٹری ميں مزید بہتری کی امید ہے۔ اے آر رحمن کا انتظار اے آر رحمن فلم انڈسٹری کے ان گنے چنے موسیقاروں میں سے ایک ہیں جو ’اریجنل‘ موسیقی تیار کرتے ہیں اور انکے قریبا سبھی نغمے ہٹ ہوتے ہیں۔ لیکن سنا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔ رحمن کو اب تک انکي پچھلی فلم ’دی رائزنگ‘ کے نغمے تیا رکرنے کے لئے انہيں صرف 15 فیصد فیس کی ہی ادائيگی ہوئی ہے۔ جب دی رائزنگ کے فلم ساز بابی بیدی نے رحمن کو اپنی فلم کے لئے سائن کیا تھا اس وقت رحمن نے بڑے بجٹ کی فلم ہونے کے سبب نغمے تیار کرنے کے لئے اپنی جان لگا دی۔ فلم تو فلاپ ہوگئی لیکن نغمے ہٹ رہے۔
شبانہ کا نیا رول کئی مرتبہ نیشنل اوارڈ حاصل کرنے والی شبانہ اعظمی اپنے کام کے ساتھ ساتھ سوشل ایکٹوزم کے لئے بھی خبروں میں بنی رہتی ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اپنی حالیہ فلم ’15 پارک ایوینو‘ میں بھی بہترین اداکاری دکھانے کے بعد شبانہ کے بارے میں سنا ہے کہ ۔۔۔۔۔وہ بطور ہدایتکار فلم انڈسٹری میں قدم رکھانا چاہتی ہے۔ لیکن اس کے لئے وہ ایک ایسی کہانی کی تلاش میں ہیں جو انکو متاثر کر سکے۔ شبانہ کا کہنا ہے اگر وہ کوئی فلم میں بطور ہدایتکار کام کريں گی اس میں وہ ایکٹنگ بالکل نہیں کریں گی کیونکہ وہ ایک وقت میں ایک کام کرنے میں یقین رکھتی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جس طرح انہوں نے اداکاری میں ایک مثال قائم کی ہے کیا اسی طرح وہ بطور ہدایت کار کامیابی حاصل کر سکيں گی یا نہيں۔ویسے بھی بالی وڈ میں خواتین ہدایت کار کی تعداد کافی کم ہے۔ اس ہفتے کی ریلیز ’ہنگامہ‘، ’ہیرا پھیری‘ اور’گرم مسالحہ‘ جیسی مزاحیہ فلموں کے بعد فلم میکر پریہ درشن ایک نئی کامیڈی فلم لائے ہیں۔ فلم کانام ہے ’ویکلی مالامال‘ ۔اس فلم میں مزاحیہ اداکاروں کی ایک بڑی تعداد ایک ساتھ جمع ہیں۔ پریش راول، اسرانی ، اوم پوری ، شکتی کپور، ارباز خان، رتیش دیشمکھ ، ریمی سین اور شرمن جوشی جیسے اداکار اپنے انوکھے انداز میں قہقہے بکھیر رہے ہیں۔ |
اسی بارے میں گیارہ ایوارڈ بلیک کے نام25 February, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||