شیراوت: فلم ’دی مِتھ‘ کی تشہیر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ ہیروئین ملیکہ شیراوت کا فلمی میلے میں اپنی فلم ’دی مِتھ‘ کی تشہیر میں حصہ لیا۔ سابق ملکہ عالم ایشوریہ رائے کے بعد ملکہ شیراوت دوسری ہندوستانی ہیروئین ہیں جنہیں ہالی وڈ میں کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کا موقعہ ملا۔ ملیکہ نے ہالی وڈ ہیرو جیکی چین کی فلم ’دی میتھ‘ میں ایک بھارتی شہزادی کا کردار ادا کیا ہے لیکن انہوں نے اپنے کردار کی مناسبت سے لباس پہننے کے بجائے مغربی لباس زیب تن کیا۔ فرانس میں ملیکہ شیراوت کی فلم کا پریمیئر منگل کو ہوا۔ اس فلم کی شوٹنگ کرناٹک میں بھی ہوئی تھی جس کے لئے جیکی چین بھارت آئے تھے۔ملکہ نے جیکی چین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملکہ کے اندر چھپے فنکار کو سراہا اور انہیں فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ملیکہ ہالی وڈ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اور انہیں توقع ہے کہ ’دی میتھ‘ کی ریلیز کے بعد انہیں ہالی وڈ سے مزید فلموں کی پیشکش ہو گی۔اس وقت ایشوریہ ہالی وڈ کی فلموں میں کام کر رہی ہیں اور ان کی خوبصورتی کے کافی چرچے ہیں لیکن اگر ملیکہ شیراوت کو ہالی وڈ کی فلموں کی پیشکش ہوتی ہے تو پھر شاید مزید کئی ہیروئین کے لئے یہاں کے دروازے کھل جائیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||