عجب گل کی نئی فلم آگئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں بڑے بجٹ اور بڑے فنکاروں کے ساتھ تیار کی جانے والی ایک فلم ’کیوں تم سے اتنا پیار ہے‘ کے بنانے والوں کا دعوی ہے کہ یہ فلم ایک مرتبہ پھر لوگوں کو سینما گھروں کی جانب کھینچ رہی ہے۔ اس اردو فلم کے ہیرو، ہدایت کار اور موسیقی ترتیب دینے والے عجب گل آج کل اس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس فلم کی تشہیر کے لئے بھی لاکھوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منگل کے روز پشاور کے ایک سینما گھر میں شو کے وقفے کے دوران عجب گل نے فلم بینوں کے نعروں میں انہیں فضول فلمیں نہ دیکھنے پر لیکچر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی بھارت کے مقابلے کی فلمیں بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔
عجب گل نے اس دعوے کی وضاحت نے کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی رچنس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ’دیوداس‘ کی طرح چالیس کڑوڑ میں بنے بلکہ اس میں اداکاروں اور ان کی ادکاری کا معیار کیا ہے اور تکنیکی اعتبار سے کتنی ساونڈ ہے۔ ’ہمیں بھارت کا کوئی خوف نہیں۔ اس فلم کے ذریعے ہم نے ان کا خبط کم کر دیا ہے۔‘
ندیم اور طلعت حسین جیسے منجھے ہوئے سینئر اداکاروں کے علاوہ اس فلم میں وینا ملک اور ببرک شاہ جیسے نئے چہرے بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ اپنی اس پہلی فلم کے بارے میں فلم ساز طارق شاہ کے بیٹے تیس سالہ ببرک شاہ کا کہنا تھا کہ وہ والد کی وجہ سے ہی اس جانب آئے ہیں اور اب اسی کو وہ اپنا کیرئر بنایں گے۔ ’میں نے آستینیں چڑہا لیں ہیں اور اس میں کود چکا ہوں۔‘ باڈی بلڈنگ میں مسٹر کالج اور کئی دیگر اعزاز حاصل کرنے والے ببرک کا کہنا تھا کہ ان کی کم عمری کی وجہ سے ہدایت کاروں کو ہیروئن منتخب کرنے میں دقت پیش آتی ہے۔
اس فلم میں موسیقی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ عجب گل کے مطابق ان کی کوشش ہے کہ لوگوں کو بہترین دھنیں سننے کو ملیں۔ فلم کا ایک حصہ دیکھنے کا موقعہ ملا تو محسوس ہوا کہ ماضی کی اردو فلموں کے برعکس اس کو قدرے مختلف انداز میں فلمایا گیا ہے۔ نہ تو ماضی کی طرح کی کسی دوسری دنیا کی فائٹ اور نہ بلند آواز چیخیں۔ موسیقی بھی تقریباً بھارتی فلمی انداز کی۔ فلم مونو کی جگہ ڈیجیٹل ڈی ٹی ایس ساونڈ ٹریک پر ریکارڈ ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ توجہ شاید لوکیشنز کو دی گئی ہے۔ ایک ایک گانے میں کئی کئی مقامات دیکھائے گئے ہیں۔ ببرک شاہ جیسے اداکاروں کے علاوہ نئے گلوکار بھی متعارف کروائے گئے ہیں جن میں ماریشس کی مایا رام دین بھی ہیں۔ اپنا تعارف انہوں نے کراتے ہوئے بتایا کہ وہ بھارت کی ہیں لیکن پلی بڑھی ماریشس میں اور بعد میں برطانیہ منتقل ہوگئیں۔ سابق کرکٹر عمران خان کے امدادی شو کے لئے لاہور آئیں تو عجب گل سے ملاقات ہوئی اور فلم کے لئے پہلا گیت ریکارڈ کرانے کی آفر ملی۔ ’لیکن پاکستان سے آغاز کے بعد اب میں بھارتی فلموں میں سونو نگم کے ساتھ گیت ریکارڈ کروا رہی ہوں۔‘ انہوں نے فلم میں دوگانا ’اک لڑکی نے میرا دل چُرایا ہے‘ بھی گایا ہے۔ پاکستان میں دیکھائے جانے کے بعد اب ’کیوں تم سے اتنا پیار ہے‘ کا اب ورلڈ ریلیز ورژن تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو ماریشس میں بھی دیکھائی جائے گی۔ پاکستانی فلموں کو کئی چیلنج اور مشکلات درپیش ہیں۔ لوگوں کا اس جانب رویہ تبدیل کرنے کے لئے اس جیسی ایک دو نہیں کئی معیاری فلمیں تیار کرنا ہونگی تب ہی ماہرین کے مطابق فلم بینوں کے رجحان کو بدلا جا سکے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||